ایم کیو ایم میں اختلافات، جو ہورہا ہے اس سے خوش ہوں، مصطفیٰ کمال
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
میڈیا سے بات چیت میں رکن قومی اسمبلی اور سنیئر رہنما سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے اسٹیٹس کو کو چیلنج کیا ہے، اسٹیٹس کو والی ایم کیو ایم کمزور ہے، ایم کیو ایم جتنی متحرک ہوگی عوام کے مسائل حل ہوگی ایم کیو ایم میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان میں اندرونی اختلافات میں کمی کے حوالے سے مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی تاہم اختلافات اور انتشار کے حوالے سےبرف پگھلنے کے امکانات ابھی واضح نہیں ہورہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سید مصطفی کمال جب عارضی مرکز بہادر آباد پہنچے تو ان کے استقبال کے لئے وہاں دوسرے گروپ کا کوئی رہنما موجود نہیں تھا۔ میڈیا سے بات چیت میں رکن قومی اسمبلی اور سنیئر رہنما سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے اسٹیٹس کو کو چیلنج کیا ہے، اسٹیٹس کو والی ایم کیو ایم کمزور ہے، ایم کیو ایم جتنی متحرک ہوگی عوام کے مسائل حل ہوگی ایم کیو ایم میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کل کے مقابلے میں آج زیادہ مضبوط ہے، یہ ہمارا آفس ہے جب چاہیں آئیں، آپ کے دفتر میں نعرے لگے، سوال اور نعرے لگانا جمہوری عمل ہے، جو لوگ آئے تھے وہ ذمے داریوں کی تقسیم کے حوالے سے معلوم کرنا چاہتے تھے کہ یہ فہرست کہاں سے آئی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کل جو لوگ بہادر آباد آئے تو شکر کریں دفتر بند تھا، جب فیصلہ کرنے میں وقت لگتا ہے توبات باہر نکلتی ہے، جو ہورہا ہے میں اس سے خوش ہوں کیونکہ بات کسی شخصیت کی نہیں ہورہی بلکہ پارٹی کی بات ہورہی ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہم اپنے گھروں کو چھوڑ کر سیاست کرتے ہیں، جن کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے ان کو فائدہ ہونا چاہیئے، سو فیصد کامیاب نہیں ہورہے، اس کا حل یہ ہے کہ مشاورت کرکے ٹارگٹ پورا کیا جائے، جب بات ہوتی ہے کئی مشورہ دیا جاتا ہے، مختلف آراء کا ہونا اختلاف نہیں ہوتا ہے، یہ جتنی بھی سیاست ہے صبح دوپہر شام میں سب کی سیاست کی بات کررہا ہوں ہم اپنا گھر باہر سب کچھ چھوڑ کر کام کرتے ہیں، جس میں یوسیز بھی شامل ہیں ان کاموں کے لئے بیٹھ کر بات کی جاتی ہیں، یہ اختلاف نہیں ہے، میں اپ کو بتا رہا ہوں یہ سب جو ہو رہا ہے میں اس سے بہت خوش ہوں کسی کے خلاف بات نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ ڈیا ہے ان کے مسئلے حل ہونے چاہیئے، متحرک ایم کیو ایم ہو گی تو لوگوں کے مسلے حل ہوں گے، ہمارا ٹارگٹ ہے شہر کے مسئلے حل ہو یہ ایم این اے شپ یہ عہدے ہماری روزی روٹی نہیں ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم اسٹیٹس کو نے کہا کہ نہیں ہو
پڑھیں:
سیاسی رہنما غلام مرتضیٰ کاظم نے 50سال کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کرلیا
مبارک حسین اعوان: 50 برس کی عمر میں غلام مرتضیٰ کاظمی نےمیٹرک پاس کر کے ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں نئی مثال قائم کر دی۔
میرپور بورڈ کے تحت منعقدہ میٹرک امتحانات میں ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا چناری سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی رہنما غلام مرتضیٰ کاظمی نے 50 برس کی عمر میں نمایاں نمبرز سے میٹرک امتحانات میں کامیابی حاصل کر لی۔
غلام مرتضیٰ کاظمی نے کہا کہ تعلیم صرف سند نہیں بلکہ شعور عزم اور مسلسل خود کو بہتر بنانے کا نام ہے، انہوں نے اس موقع پر پیغام دیا کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا اور اگر جذبہ ہو تو عمر مصروفیات یا کوئی رکاوٹ راستہ نہیں روک سکتی ،نوجوان اگر محنت لگن جاری رکھیں تو کبھی بھی ناکام نہیں ہو سکتے، میں نے بھی محنت اور لگن سے پچاس برس کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
غلام مرتضیٰ کاظمی کی اس کامیابی کو علاقے میں نوجوانوں اور بزرگوں کیلئے ایک روشن مثال قرار دیا جا رہا ہےجو اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ علم حاصل کرنے کیلئے کبھی دیر نہیں ہوتی۔