کیا کپل شرما کامیابی کے بعد مغرور ہوگئے؟ راجیو ٹھاکر نے سچ بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں۔ ان کا شو "دی کپل شرما شو” بھارت سمیت دنیا بھر میں بے حد مقبول ہے۔
کئی لوگوں کا خیال ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد کپل شرما مغرور ہوگئے ہیں۔ اس بارے میں ان کے قریبی دوست اور ساتھی راجیو ٹھاکر نے خاموشی توڑ دی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں راجیو ٹھاکر نے وضاحت کی کہ کپل پر بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے، جو لوگ نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا، "کون دو ڈھائی گھنٹے کے شو کا اسکرپٹ بغیر اٹکے یاد رکھ سکتا ہے؟ کپل کبھی نہیں اٹکتا اور یہی اس کی کامیابی کی بڑی وجہ ہے۔”
راجیو نے مزید کہا کہ کپل اپنی شہرت کو بہترین انداز میں سنبھال رہے ہیں، جبکہ وہ خود جو کپل کے مقابلے میں محض 5 فیصد کامیاب ہیں، بعض اوقات مداحوں کی توجہ سے پریشان ہو جاتے ہیں۔ مگر کپل ہمیشہ گرم جوشی اور خوش دلی سے اپنے مداحوں کا سامنا کرتے ہیں۔
کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر بھی راجیو ٹھاکر نے تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا، "یہاں کون نہیں لڑتا؟ اگر ان کے درمیان سنجیدہ رنجش ہوتی تو کیا آج وہ ایک ساتھ کام کر رہے ہوتے؟”
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ سیٹ پر دونوں کے درمیان زبردست ماحول ہوتا ہے اور وہ کام کو انجوائے کرتے ہیں۔
راجیو ٹھاکر کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ کپل شرما کے مغرور ہونے کی خبریں محض افواہیں ہیں۔ وہ آج بھی اپنی محنت اور لگن سے کامیابی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبر آگئی
ملتان(نیوز ڈیسک) موٹروے ایم-5 پر صادق آباد سے لاہور جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اُتر گئی۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لیے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔
Post Views: 5