آج بروز منگل11فروری ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی مکمل صورتحال جانیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ ہلکی برفباری کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، راولپنڈی اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بوندا باندی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا:پٹن 05،مالام جبہ 04،دیر (بالائی 04،لوئیر 02)،سیدو شریف ،کالام 01 اور بلوچستان: قلات میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی06، گوپس منفی 05، اسکردو،استور، پاراچنارمنفی 04، ہنزہ ، بگروٹ منفی 02 اورکالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے اور اس دوران مختلف علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق عید الاضحیٰ کے دنوں میں درجۂ حرارت انتہائی گرم رہنےکا امکان ہے، سبی، نصیرآباد، اوستہ محمد، صحبت پور، جعفرآباد میں درجۂ حرارت 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ضلع بارکھان اور گردونواح میں آج شام یا رات کے وقت چند مقامات پرہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور چاغی کے علاقے نوکنڈی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔