محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم بارے بڑی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکی پیشگوئی کی ہے،بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش،ہلکی برفباری متوقع ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہا، گذشتہ24گھنٹوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سردریکارڈ ،لہہ میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،گوپس میں منفی5، سکردو،استور، پاراچنارمیں پارہ منفی4ڈگری رہا ہنزہ، بگروٹ میں پارہ منفی2 ا و رکالام میں منفی1ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا۔دوسری جانب کراچی میں موسم سرما کا اختتام ہورہا ہے، آج سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان شہر قائد میں سمندری ہواوں کا راج، مرطوب موسم کا آغاز آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 15.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
ملک کے میدانی علاقوں میں ان دنوں موسم شدید گرم ہے۔محکمہ موسمیات نے موسم کا احوال بتاتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ روز جیکب آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھرلاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میر پور خاص 43 ، کراچی 41، لاہور 38، پشاور، اسلام آباد35، مظفر آباد33، کوئٹہ 25 اور گلگت میں 22 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔