کوہلو کے جنگلات میں خوفناک آگ، وسیع رقبہ متاثر
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع کوہلو کے جنگلات میں آگ لگنے سے وسیع رقبہ اسکی لپیٹ میں آگیا ہے۔
اطلاع پر ریسکیو حکام اور مقامی شہری آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق کوہ جاندران کے سرحدی پہاڑوں پر آگ لگی ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق وسائل نہ ہونے اور افرادی قوت کی کمی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، آگ سے قیمتی درخت اور جنگلی حیات کو بھی خطرہ ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔
محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔
غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔