کراچی اب رہنے کی نہیں ستم سہنے کی جگہ بن گیا ہے: خواجہ اظہار الحسن
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
خواجہ اظہار الحسن— فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی اب رہنے کی نہیں ستم سہنے کی جگہ بن گیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل مافیا کراچی کے علاوہ کہیں نہیں، میری اولاد کا مستقبل داؤ پر لگا ہے میں تو برداشت نہیں کروں گا۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس دو آپشن ہیں گھر جائیں یا اختیار دیں
انہوں نے کہا کہ ہر سال 80 ہزار بچے ملک سے باہر جارہے ہیں۔ صحت اور تعلیم اتنی مہنگی ہے۔
خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ گورنر پنجاب کو بتا دیں کہ ان کے صدر بھی فارم 47 والوں کے ووٹ سے بنے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خواجہ اظہار الحسن نے کہا
پڑھیں:
اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
—فائل فوٹونائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور خلافِ توقع تھا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہئیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔