آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل بھارتی ٹیم وارم اَپ میچز میں حصہ نہیں لے گی۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف وائٹ بال سیریز کی میزبانی کرنیوالے انڈین کرکٹ ٹیم 15 فروری کو چیمپئینز ٹرافی کیلئے دبئی کا رخ کرے گی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف حال ہی میں ون ڈے اور ٹی20 سیریز کھیلنے والی بھارتی ٹیم چیمپئینز ٹرافی سے قبل وارم اَپ میچز میں حصہ نہیں لے گی۔

مزید پڑھیں: "شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو" سابق کرکٹر کا مطالبہ

دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو اپنا میچ بھارت کیخلاف دبئی میں کھیلنا ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ بنگال ٹائیگرز کی ٹیم ورم اپ میچ کھیلنا چاہتی ہے یا نہیں۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، بعدازاں گرین شرٹس کو بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ سے قبل انڈین میڈیا کا نسیم شاہ پر الزام

ادھر بھارت نے گزشتہ ماہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا تاہم اب جسپریت بمراہ کی دستیابی تاحال غیر یقینی ہے۔

مزید پڑھیں: پہلے صائم اب حارث! چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کا مستقبل کیا؟

فاسٹ بولر کی ایونٹ میں شرکت سے متعلق فیصلہ آج ہوگا کیونکہ 11 فروری رات 12 بجے تک تمام ٹیمیں اپنے اسکواڈ میں حتمی تبدیلیاں کرسکتی ہیں جس کے بعد آئی سی سی کی ٹیکنیکل کیمٹی کی اجازت درکار ہوگی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی

پڑھیں:

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ون ڈے میچز برقرار رکھنے کی درخواست قبول کر لی

کراچی:

ون ڈے میچز کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی درخواست قبول کر لی۔

 شیڈول کا اعلان ہونے اور ٹکٹس کی فروخت کے باوجود پی سی بی سیریز کی تصدیق کرنے سے گریزاں رہا، اسکواڈ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا تھا۔

بورڈ نے ایشیا کپ اور ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تین ون ڈے میچز کو ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، البتہ ویسٹ انڈیز نہ مانا، ایک موقع پر سیریز ہی محدود ہوتی محسوس ہو رہی تھی لیکن پاکستان نے موقف نرم کر لیا۔

یہ پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز تین ٹی 20 میچز تک محدود رہنے کا خدشہ

 ویسٹ انڈین بورڈ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں رسائی کے لیے انھیں زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، اس لیے شیڈول میں تبدیلی ممکن نہیں ہے، اب سیریز سابقہ شیڈول کے تحت ہی کھیلی جائے گی، تین ٹی ٹوئنٹی کے بعد اتنے ہی ون ڈے میچز ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ون ڈے میچز برقرار رکھنے کی درخواست قبول کر لی
  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کو بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں
  • بھارت: غیرملکی کے نام پر ملک بدری، نشانہ بنگالی بولنے والے مسلمان
  • لارڈ قربان حسین کی کشمیر میں بھارتی مظالم، سندھ طاس معاہدہ معطلی اور بھارتی جارحیت پر کڑی تنقید
  • پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات کے لیے تیار، شہباز شریف
  • مودی راج میں ریاستی الیکشنز سے پہلے ہی انتخابی نظام کی ساکھ خطرے میں
  • بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار
  • ناکام آپریشن سندور کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا
  • اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
  • سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا