سان فرانسسکو:گوگل میسجز کے صارفین کے لیے ایک اہم اور جدید فیچر متعارف کرانے کی تیاری جاری ہے، جس کے ذریعے وہ ایپ سے واٹس ایپ پر ڈائریکٹ وڈیو کال کر سکیں گے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ سہولت خاص طور پر ان صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوگی جو گوگل میسجز کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ بھی استعمال کرتے ہیں۔

نیا آپشن کیسے کام کرے گا؟

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل میسجز کے نئے اے پی کے کوڈ میں ایسے شواہد ملے ہیں جو اس فیچر پر جاری کام کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں دستیاب اطلاعات کے مطابق اگر کسی صارف کا گوگل میسجز اور واٹس ایپ دونوں پر اکاؤنٹ موجود ہے تو چیٹ ونڈو کے اوپر دائیں جانب ایک نیا وڈیو کال آئیکون نظر آئے گا، جس پر کلک کرنے سے صارف کو واٹس ایپ وڈیو کال کا آپشن دیا جائے گا۔

آئیکون پر کلک کرتے ہی براہ راست واٹس ایپ وڈیو کال کا آغاز ہو جائے گا اور اس کے لیے گوگل میسجز سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ یہ فیچر ابتدائی طور پر صرف ون آن ون چیٹس کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

واٹس ایپ نہ ہونے پر متبادل حل

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو یہ بھی یاد رکھنا ہوگا کہ اگر صارف کے چیٹ پارٹنر کا واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں ہوگا تو وڈیو کال کا آپشن خود بخود گوگل میٹ پر منتقل ہو جائے گا تاہم گروپ چیٹس میں اس فیچر کی دستیابی کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا یہ نیا فیچر کب تک عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ گوگل اس پر کام کر رہا ہے مگر حتمی ریلیز کے لیے چند ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس اپ ڈیٹ کے بعد گوگل میسجز اور واٹس ایپ کے درمیان رابطہ مزید بہتر ہو جائے گا جو صارفین کو زیادہ سہولت فراہم کرے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گوگل میسجز واٹس ایپ کے مطابق جائے گا کے لیے

پڑھیں:

چین میں سونے کے زیورات کی اے ٹی ایم کے ذریعے فروخت ممکن

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)یہ بات زیادہ تر لوگوں کے لیے ناقابلِ یقین ہو گی کہ اب سونے کے زیورات اے ٹی ایم مشین کے ذریعے فروخت کیے جا سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے شہر شنگھائی کے ایک مال نے اس ناقابلِ یقین بات کو حقیقت میں بدل دیا اور ایک ایسی اے ٹی ایم مشین متعارف کروائی ہے جو بغیر کسی کاغذی کارروائی کے صارفین کو صرف 30 منٹ کے اندر سونے کے زیورات بیچنے اور اس کی قیمت وصول کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

اس اسمارٹ گولڈ اے ٹی ایم مشین کو چین کے کنگ ہڈ گروپ نے سونے کی اشیا کے مکمل تجزیے کے بعد انہیں پگھلا کر ان کی مناسب قیمت لگانے اور پھر اس رقم کو براہِ راست سونے کی اشیا بیچنے والے کے بینک اکانٹ میں منتقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مشین 3 گرام سے زیادہ وزنی کم از کم 50 فیصد خالص سونے کی اشیا کو قبول کرتی ہے۔اس مشین نے بہت بڑی تعداد میں شنگھائی کے عوام کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد بہت سارے صارفین اپنے سونے کے زیورات اس اے ٹی ایم مشین کے ذریعے بیچنے کے منتظر ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس گولڈ اے ٹی ایم مشین کو استعمال کرنے کے لیے مئی تک تمام اپائنٹمنٹس بک ہو چکے ہیں جس سے اس کی زیادہ ڈیمانڈ صاف ظاہر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 2 سال میں 5400 ارب کی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ریکوری کی: چیئرمین نیب
  • واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے اہم فیچر متعارف کرادیا
  • واٹس ایپ کا نیاحیران کن فیچر آپ کے میسجز کو زیادہ پرائیویٹ بنا دے گا، استعمال کا طریقہ جانیں
  • آرمی چیف کیخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کا نوجوان گرفتار
  • انسٹا گرام نے ٹک ٹاک کیپ کٹ کے مقابلے میں صارفین کو اچھی خبر سنا دی
  • چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ جلد ممکن ہے‘ٹیرف کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے.ٹرمپ
  • چین میں سونے کے زیورات کی اے ٹی ایم کے ذریعے فروخت ممکن
  • میٹا کا انسٹاگرام صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان
  • صارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کیلئے میٹا نے اے آئی کا سہارا لے لیا
  • زلزلہ کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ، ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز