سعودی عرب میں جاری ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی نمائش میں 100 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی: پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں جارحانہ انداز میں نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیک مارکیٹس خاص طور پرسعودی عرب میں اپنا کا م بڑھا رہی ہے اور اس مقصدکے حصول کے لئے100 سے زائد آئی ٹی ادارے ریاض میں منعقد ہونے والے LEAP 2025 میں شرکت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سے 1,000 سے زائد مندوبین کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں جن میں تاجر، سرکاری اہلکار، سرمایہ کار، برآمد کنندگان اور مقررین شامل ہیں جو کہ کمپنیوں اور مدوبین دونوں کے لحاظ سے LEAP میں پاکستان کی اب تک کی سب سے زیادہ شرکت ہے۔
پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں LEAP 2025 میں اپنی اور خدمات کی نمائش کر رہی ہیں اور اسٹریٹجک نیٹ ورکنگ میں مشغول ہیں تاکہ مملکت میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع مل سکے۔
آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے LEAP 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔
LEAP ایک سالانہ ٹیکنالوجی ایونٹ ہے جو ریاض، سعودی عرب میں منعقد ہوتا ہے، جس میں صنعت کے رہنماؤں اور سرمایہ کاروں کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے مستقبل کی تشکیل کے لیے اکٹھا کیا جاتا ہے۔
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن برائے آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس (P@SHA) کے سینئر وائس چیئرمین محمد عمیر نظام نے کہا کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں LEAP 2025 میں مختلف شعبوں سے متعدد غیر ملکی فرموں کو راغب کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران آئی ٹی کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ دیکھا اور اس سال ایک اور ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں جو کہ سرکاری اور نجی دونوں سطحوں پر نئے کاروباری سودوں کے ذریعے کارفرما ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC)، وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) اور P@SHA کی مشترکہ کوششوں نے IT کمپنیوں کے لیے KSA مارکیٹ اور GCC کے پورے خطے میں آپریشنز کو وسعت دینے کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی آئی ٹی کے لیے
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی استنبول میں 17 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت نمائش میں شرکت
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترک وزیر دفاع جنرل (ریٹائرڈ) یاشار گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف، ڈپٹی وزیر دفاع قربانوف آگل اور ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گوراک سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران استنبول میں منعقدہ 17 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت نمائش میں شرکت کی، یہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ نمائش جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی اور عسکری جدتوں کا مظہر ہے۔ اس دوران انہوں نے ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، جس میں دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترک وزیر دفاع جنرل (ریٹائرڈ) یاشار گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف، ڈپٹی وزیر دفاع قربانوف آگل اور ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گوراک سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں باہمی دفاعی تعاون، سیکیورٹی کے شعبوں میں وسعت اور مستقبل کے جیو اسٹریٹیجک ماحول سے ہم آہنگ مشترکہ شراکت داری کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، انسداد دہشت گردی میں قربانیوں اور خطے میں امن واستحکام کے قیام میں کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ان ملاقاتوں میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اورمشترکہ مقاصد کی بنیاد پرتعاون کوفروغ دیں گے۔