ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ، محمد حسین کلب کوارٹر فائنل میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لیبر کینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلے گئے دوسرے پری کوارٹر فائنل میں گزشتہ روز محمد حسین کرکٹ کلب نے سندھ رعنا کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں سندھ رعنا کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 27 اوورز میں 125 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ حفیظ نے 5 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 42 اور زوھیب سعید نے 26 رنز بنائے۔ سلو لیفٹ آرم لیگ اسپنر توحید خان اور آف اسپنر امیت روی نے جارحانہ باؤلنگ کرتے ہوئے 12 اور 21 رنز دیکر 4-4 جبکہ فہد علی نے 38 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں محمد حسین کرکٹ کلب نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 12.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرکٹ کلب
پڑھیں:
بھارتی فوجی سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل، رینجرز نے حراست میں لے لیا
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان رینجرز نے بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حراست میں لے لیا جو پنجاب کے سرحدی علاقے میں بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ واقعہ بدھ کے روز ضلع فیروزپور کے قریب پیش آیا تھا، جب بی ایس ایف کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحد کے قریب کسانوں کے ہمراہ موجود تھا۔
پاکستانی حکام نے بھارتی فوجی اہلکار کو فوری طور پر تحویل میں لے لیا اور واقعے سے متعلق بھارتی حکام کو مطلع کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار کی واپسی کیلئے دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ جاری ہے۔
25مزیدپڑھیں: ہزار ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ