چاہت فتح علی خان کا لوگوں کو گلوکاری سکھانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
سوشل میڈیا سینسیشن اور مزاحیہ انداز میں گلوگاری کے لیے مشہور چاہت فتح علی خان نے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ خیز اقدام کا اعلان کردیا۔
ایک نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران چاہت فتح علی خان نے اعلان کیا کہ میں بہت جلد لاہور میں اپنی میوزک اکیڈمی کھولوں گا، جہاں امیدوار گلوکاری اور اداکاری دونوں کی تربیت حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اکیڈمی ان افراد کو منظم تربیت فراہم کرے گی جو انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔
چاہت فتح علی خان نے پروگرام میں شریک میزبان اور حاضرین کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دے کر سب کو محظوظ بھی کیا۔
مزاحیہ گلوگار نے شادی سے متعلق سوال کے جواب میں میزبان کو کہا کہ میں ایسی شخصیت سے شادی کرنا چاہوں گا جو بالکل آپ کی طرح ہو۔
خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر گانے بدوبدی سے کافی شہرت حاصل کی تھی۔ ان کا گانے کا منفرد انداز اکثر تنقید کی زد میں رہتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان نے
پڑھیں:
پسند کی شادی، ناکام ہوجاتی ہیں؟ خالد انعم نے دل کھول کر رکھ دیا
اداکار، گلوکار اور میزبان خالد انعم نے ایک حالیہ انٹرویو میں محبت اور شادی کے بارے میں گفتگو کی۔
حاضر دماغ اور بذلہ سنج خالد انعم نے کہا کہ محبت کبھی کامیاب نہیں ہوتی بلکہ کامیاب محبت وہی ہے جو ادھوری رہ جائے جس میں شادی نہ ہو۔
انھوں نے اپنی بات کے ثبوت میں دلیل دی کہ پریمی جوڑوں ہیر رانجھا، سسی پنوں، سوہنی مہیوال اور دیگر کی شادی نہیں ہوئی، تبھی آج تک یاد ہیں۔
خالد انعم نے مزد کہا کہ اگر ان سب کی بھی شادیاں ہو جاتیں تو کہانیاں کچھ یوں ہوتیں، ہیر کہہ رہی ہوتی: رانجھا، آج گندم کون پِسے گا؟ اور مہیوال بجٹ کا رونا رو رہا ہوتا۔
اداکار خالد انعم نے کہا کہ جو محبت شادی تک پہنچ جائے وہ ختم ہو جاتی ہے۔ پھر محبت نہیں، بس ذمہ داریاں رہ جاتی ہیں۔ پیار محبت کی باتیں ختم اور کیچن، بل اور بچوں کے قصے شروع ہو جاتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ محبت ادھوری رہے تو شاعری بنتی ہے اور پوری ہو جائے تو مہنگائی کی کہانی بن جاتی ہے۔
خیال رہے کہ خالد انعم ایک اداکار، گلوکار اور موسیقار بھی ہیں۔ خاص طور پر ان کا مشہور نغمہ ”پیران“ جو نوّے کی دہائی میں بے حد مقبول ہوا تھا۔
وہ سماجی کارکن اور بچوں کے خصوصی کھیل کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ ان کی شادی تہمینہ خالد سے ہوئی جو فیشن جرنلسٹ ہیں۔
اس خوبصورت جوڑے کے دو بیٹے عمار اور کمیل ہیں اور یہ خاندان ایک کامیاب اور خوشگوار زندگی بسر کر رہا ہے۔