علیمہ اور عظمیٰ خان کو 20 ماہ بعد جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت لینے سے چھٹکارا مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کو 20 ماہ بعد جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت لینے سے چھٹکارا مل گیا۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی میں تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ اور عظمیٰ خان کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔
عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ان سمیت سیکڑوں بے قصور لوگوں کے 20 ماہ ضائع کیے گئے، تفتیشی افسر پہلے دن پیش ہو جاتے تو 20 ماہ پہلے ہی یہ سلسلہ ختم ہو جاتا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،علیمہ خان کے علاوہ 2بہنوں کو اجازت مل گئی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہن علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن ہے،بانی پی ٹی آئی سے 2بہنوں اور قاسم خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی،ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین خان کو ملاقات کی اجازت دی گئی،علیمہ خان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
مزید :