قومی اسمبلی اجلاس : اپوزیشن رہنما ئو ں کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
قومی اسمبلی اجلاس : اپوزیشن رہنما ئو ں کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپوزیشن رہنما ئو ں نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔اپوزیشن رہنماں نے سپیکر سے میاں محمد غوث کے اسلام آباد میں قیام کے لئے درخواست کی، اپوزیشن رہنما ئو ں نے کہا کہ اسیر رکن کو واپس جانے نہ دیا جائے، لاجز میں رہنے دیں۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرتا ہوں لیکن آپ لوگوں کا رویہ مناسب نہیں، کیا آپ نے اپنے ممبران کی زبان بیان دیکھی ہے۔ سردار ایاز صادق نے اپوزیشن ارکان سے کہا کہ آپ کے رویئے سے میری پوزیشن خراب ہوتی ہے، آپ کے رویئے سے حکومتی ارکان کو بھی طنز کرنے کا موقع ملتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اپوزیشن رہنما ئو ں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔