پی ٹی آئی کی رہنما سیمابیہ طاہر کو رہا کر دیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی کی رہنما سیمابیہ طاہر کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے رہا کر دیا، سیمابیہ طاہر کو پشاور ہائیکورٹ سے حاصل کی گئی ضمانت کی تصدیق کے لیے اڈیالہ جیل سے تحویل میں لے کر تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس نے سیمابیہ طاہر کی ضمانت کی تصدیق ہونے پر انہیں ریلیز کیا، سیمابیہ طاہر نے پشاور ہائیکورٹ سے 26 فروری تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے جس کی تصدیق کے لیے انہیں اڈیالہ جیل سے تحویل میں لے کر تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا۔
سیمابیہ طاہر 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمہ میں مطلوب تھی، سیمابیہ طاہر جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں پیش ہونے کے لیے بدھ کے روز اڈیالہ جیل پہنچی تھیں جہاں سے انہیں تحویل میں لیا گیا۔
سیمابیہ طاہر کو نومبر 2024 میں درج کیے گئے کیسز میں حراست میں لیا گیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیمابیہ طاہر کو
پڑھیں:
بانیٔ پی ٹی آئی سے کسی پارٹی رہنما کی ملاقات نہ ہو سکی
—فائل فوٹوزراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا، تاہم کسی پارٹی رہنما کی ملاقات نہ ہو سکی۔
ملاقات کے لیے آنے والوں میں حمید پوٹھی، داوڑ کنڈی، شبیر قریشی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل تھے۔
ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد تمام رہنما واپس روانہ ہو گئے۔