امریکا مصنوعی ذہانت میں بھی قیادت کا خواہاں ہے، جے ڈی وینس
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کا غلغلہ ہے۔ امریکا اس شعبے میں بھی اپنی قائدانہ حیثیت برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ مصنوعی ذہانت دنیا کو بہت تیزی سے بدل رہی ہے۔ اگر اس حوالے سے خود کو تیار نہ کیا گیا تو پس ماندگی مقدر بنے گی۔
فرانس میں مصنوعی ذہانت کے وسعت پذیر افق اور کردار کے حوالے منعقدہ کانفرنس میں جے ڈی وینس نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ انسان کا نعم البدل کچھ بھی نہیں۔ مصنوعی ذہانت ملازمتیں کھائے گی نہیں بلکہ لوگوں کو نئی ملازمتوں کی چوکھٹ تک لے جائے گی۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے لوگ اپنے ذہن کو وسعت دے سکتے ہیں، قابلیت کا گراف بلند کرسکتے ہیں۔ کوئی بھی ٹیکنالوجی دراصل انسان میں ویلیو ایڈیشن کے لیے ہوتی ہے۔ مصنوعی ذہانت بھی انسانوں کو زیادہ صلاحیت و سکت کا حامل بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ جب بھی کوئی نئی اور انقلابی نوعیت کی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں آتی ہے تب لوگ گھبرا جاتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔ ابھی لوگ ڈرے ہوئے ہیں۔ جب اِس سے اچھی طرح ہم آہنگ ہوجائیں گے تب لوگ دیکھیں گے کہ یہ تو اُن کی قابلیت کا گراف بلند کر رہی ہے۔ اور وہ وقت زیادہ دور نہیں۔ کاروباری ادارے کسی بھی نئی ٹیکنالوجی سے فوری طور پر کچھ فائدہ اٹھاتے ہیں اور ایسی فضا تیار کرتے ہیں جس میں لوگ خوف کھانے لگتے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی سے ڈرنے کے بجائے اُن کی مدد سے اپنی صلاحیت و سکت کا دائرہ وسیع تر کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا بھر میں مسابقت بڑھ رہی ہے اور مصنوعی ذہانت کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔
پیرس میں منعقدہ اے آئی ایکشن سَمِٹ میں خطاب کے دوران امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ ابھی لوگوں کی بھرپور ذہنی تربیت نہیں ہوئی ہے۔ کچھ وقت گزرنے پر وہ محسوس کریں گے کہ دوسری بہت سی ٹیکنالوجیز کی طرح مصنوعی ذہانت بھی انسانوں کو نقصان کم اور فائدہ زیادہ پہنچارہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت جے ڈی وینس میں بھی کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی : پاک فوج کی کاوشوں کا مظہر
پاک فوج کی کاوشوں سے گوادر کے نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کا ایک بے مثال تعلیمی ادارہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی خطے میں ترقی، تعلیم اور ہنرمندی کی علامت بن چکا ہے۔
یہ ادارہ 2005 سے گوادر اور مکران ڈویژن کے نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ہنر کا لوہا منوا سکیں۔
کمانڈر گوادر ڈویژن نے انسٹیٹیوٹ کے ہونہار طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کے عزم اور قابلیت کو سراہا۔ اس موقع پر کمانڈر گوادر ڈویژن نے کہا کہ یہاں کے طلبہ بین الاقوامی معیار کی تکنیکی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کے تابناک مستقبل کے معمار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا کردار وطن کی تعمیر و ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ تعلیم کے ساتھ دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ محنت ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔
کمانڈر گوادر ڈویژن نے طلبہ کو نصیحت کی کہ اپنی صلاحیتیں علم و تحقیق کے فروغ میں صرف کریں، کیونکہ پاکستان کا مستقبل اُن باصلاحیت نوجوانوں سے جڑا ہے جو اپنی کامیابی کے ساتھ وطن کی ترقی کا عزم رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پاک فوج کے اُس عزم و وژن کا مظہر ہے جو بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور خود انحصاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔