امریکی محکمہ خارجہ کے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا سے 400 ملین ڈالر مالیت کے معاہدے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
امریکا میں حکومتی کارکردگی کے محکمہ کے سربراہ ایلون مسک کے ملکیتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹیسلا کے ایک سرمایہ کار نے نشاندہی کی ہے کہ ٹیک بلینائر کی آٹو کمپنی ٹیسلا نے بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی کے ضمن میں 400 ملین ڈالر کا سرکاری معاہدہ اپنے نام کرلیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کو 400 ملین ڈالرز کا کنٹریکٹ دینے والا ہے، ٹیسلا کے سرمایہ کار کے مطابق 5 سالہ کنٹریکٹ ایوارڈ کی متوقع تاریخ رواں برس 30 ستمبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آٹو پائلٹ موڈ کی خرابی، 20 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے پر ٹیسلا کے خلاف تحقیقات کا آغاز
اپنے ایکس پروفائل پر ٹیسلا کے سرمایہ کار ہونے کے دعویدار سائر میرٹ نے انکشاف کیا کہ امریکی حکومت فی الحال ٹیسلا کو بکتر بند گاڑیاں خریدنے کے لیے 400 ملین ڈالر کا معاہدہ دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
سائر میرٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کی سب سے حالیہ خریداری کی پیش گوئی جسے دسمبر 2024 میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا، ٹیسلا کو سب سے بڑے متوقع معاہدے کے وصول کنندہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جرمنی: ٹیسلا فیکٹری میں آتشزدگی، ایلون مسک کا دورہ اور ملازمین کے لیے ’آئی لو یو‘ کا پیغام
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی ایکس ایلون مسک ٹیسلا سائر میرٹ کنٹریکٹ محکمہ خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی ایکس ایلون مسک ٹیسلا کنٹریکٹ ایلون مسک ٹیسلا کے
پڑھیں:
ایلون مسک کیساتھ تعلقات ختم ہوچکے، اب اس سے بات کرنیکا کوئی ارادہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
میڈیا کیساتھ انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انکا دنیا کے امیر ترین شخص کیساتھ رشتہ ختم ہوچکا ہے اور اب وہ اسکو ٹھیک کرنے کی خواہش نہیں رکھتے اور نہ ہی وہ ایلون مسک سے بات کرنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے ایلون مسک کے ساتھ تعلقات ختم ہوچکے ہیں، اگر مسک ڈیموکریٹس کو فنڈ دیتے ہیں تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ ان کے نتائج کیا ہوں گے۔ ایک سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا دنیا کے امیر ترین شخص کے ساتھ رشتہ ختم ہوچکا ہے اور اب وہ اس کو ٹھیک کرنے کی خواہش نہیں رکھتے اور نہ ہی وہ ایلون مسک سے بات کرنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ یا اسپیس ایکس راکٹ لانچ کمپنیوں کے ساتھ امریکی حکومت کے معاہدوں کو ختم کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔