ٹرائی نیشن سیریز:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین فائنل کل ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا فائنل میچ کل ہوگا، میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ساؤتھ افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، جنوبی افریقانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 252رنز بنائے، پاکستان نے 4وکٹوں نے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا ۔پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے سنچریاں بنائیں،نائب کپتان سلمان علی آغا 134رنز بنا کر نمایاں رہے ، محمد رضوان 122رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،فخر زمان نے 41،بابر اعظم 23، اورسعود شکیل نے 15رنز بنائے تھے۔پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، پاکستان نے میچ جیت کر سہہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تلخ کلامی کے بعد محمد رضوان اور کولن منرو مشکل میں پھنس گئے!
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان پر پی ایس ایل ضابطہ اخلاق کی لیول 2 خلاف ورزی کرنے پرمیچ فیس کا 30 فی صد جرمانہ عائد کر دیا۔
بدھ کے روز ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کی دوسری اننگز میں اوپنر کولن منرو نے ملتان سلطانز کے افتخار احمد کو غیر قانونی انداز سے بولنگ کرانے (چکنگ) کے حوالے سے اشارہ کیا تھا۔
کولن منرو کے اشارے سے افتخار غصے میں آگئے اور اسکوائر لیگ امپائر کرس براؤن سے شکایت کرنے چلے گئے۔ اس دوران ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور کولن منرو کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی۔
پی سی بی کی جانب سے کولن منرو پر عائد کی گئی خلاف ورزی میں افتخار احمد کے خلاف ان کے الزامات کو شامل نہیں کیا گیا۔
افتخار کے بولنگ کے ایکشن کے حوالے سے کسی امپائر نے رپورٹ نہیں کیا۔ تاہم، یہ پہلی بار نہیں جب کسی پاکستانی بولر پر مخالف بیٹر کی جانب سے براہ راست غیر قانونی بولنگ ایکشن کا الزام عائد کیا گیا ہو۔