پیر تھانے کی حدود سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سخی پیر تھانے کی حدود سے نوزائیدہ بچے کی لاش کچرے کے ڈھیر سے برآمد ،فرید پلازہ کے قریب سے نوزائیدہ بچہ کی لاش کچر کے ڈھیر سے کپڑے میں لپٹی ملی ہے جس کی اطلاع پر سخی پیر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچے کی لاش کو تحویل میں لیکر ایدھی ایمبولینس میں سول ہسپتال پہنادیا گیا۔علاوہ ازیںبلدیہ پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل پسٹل سمیت گرفتار، مقدمہ درج ۔بلدیہ پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل کو پسٹل سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کی شناخت علی خان سے ہوئی ،گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل 06 عدد گولیاں اور ایک COURE کار نمبر AVH-874 پولیس تحویل میں لے لی گئی ۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کی لاش
پڑھیں:
کرک، رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
پولیس نے تھانے کے قریب فتنہ الخوارج کی مشکوک نقل وحرکت بھانپتے ہی فائر کھول دیا جس کے باعث بزدل دہشتگرد منٹوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دوران آپریشن نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تھانہ گرگری ضلع کرک پر رات گئے فتنۃ الخوارج کے 25 سے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس نے تھانے کے قریب فتنہ الخوارج کی مشکوک نقل وحرکت بھانپتے ہی فائر کھول دیا جس کے باعث بزدل دہشتگرد منٹوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دوران آپریشن نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔ ڈی پی او کرک شہباز الہٰی کے مطابق تھانہ یعقوب شہید پولیس کی کارروائی میں بدنام زمانہ اشتہاری مجرم و ڈکیت گروہ کے سرغنہ شہباز عرف پنجابی کو جہنم واصل کردیا گیا۔
تھانہ یعقوب شہید کی حدود لمرکی قبرستان کے قریب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائر کھولا۔ دو طرفہ مقابلے کے بعد سرچ آپریشن میں ہلاک اشتہاری مجرم کی لاش برآمد ہوئی جسے سابقہ ریکارڈ سے شناخت کیا گیا۔ آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سمیت تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کرک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کرک پولیس ہر دم تیار ہے۔