صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فارن سروس میں اصلاحات کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فارن سروس میں اصلاحات کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے ایگزیکٹو آرڈر میں وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسی اصلاحات لائیں جس سے فارن پالیسی کے ایجنڈے کا موثر انداز میں نفاذ ہو سکے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ حکم نامہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تبدیلیاں کر رہیں کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی ان کے ”امریکہ فرسٹ“ ایجنڈے کے مطابق ہو.
(جاری ہے)
صدارتی حکم نامے کے مطابق وزیرخارجہ قانون کے مطابق فارن سروس اور بین الاقوامی تعلقات سے متعلق انتظامیہ میں اصلاحات کریں گے تاکہ صدر کے فارن پالیسی ایجنڈے پر فرض شناسی اور موثر انداز میں عمل ہو صدارتی حکم نامے کے مطابق امریکی صدر کے ایجنڈے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افراد عہدوں سے فارغ بھی ہو سکتے ہیں. ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق وزیر خارجہ پالیسی کے موثر نفاذ کے لیے محبِ وطن افراد کی ایک غیر معمولی تعداد کو برقرار رکھنا چاہیے ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق وزیر خارجہ فارن سروس انسٹی ٹیوٹ میں جاری پروگرامات کی اصلاح کر سکتے ہیں جب کہ فارن افیئر سے متعلق مینوئل میں ترمیم یا تبدیلی کا بھی انہیں اختیار حاصل ہوگا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکہ کی غیر ملکی امداد منجمد کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ اس کو ”امریکہ فرسٹ“کی پالیسی کے تابع کیا جا سکے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایگزیکٹو آرڈر فارن سروس کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگلے دو تین ہفتوں میں چین کیلئے ٹیرف طے کرینگے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لیے ٹیرف طے کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے ساتھ ہم نے ڈیل کرلی ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا سے کاریں نہیں چاہتے، کینیڈین کاروں پر عائد ٹیرف میں اضافہ ہوسکتا ہے، کینیڈا کے ساتھ ڈیل پر کام کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ٹیرف میں کمی کرے گا۔