ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منظم ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی۔
بیان کے مطابق ملزم نے خود کو خاتون ظاہر کر کے متاثرہ شہری کو اپنے جال میں پھنسایا، ملزم نے خاتون کے نام سے فیس بک اکاونٹ کے ذریعے متاثرہ سے رابطہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نے خاتون بن کر متاثرہ کو ملاقات کے بہانے گھر بلا کر زبردستی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کیں، ملزم نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔
بیان کے مطابق ملزم نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے زیر استعمال ڈیجیٹل ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں۔
ایف آئی اے کہا کہ ملزم کے قبضے سے قابلِ اعتراض مواد اور بلیک میلنگ کے شواہد برآمد کر لئے گئے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا، ملزم سے نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمان کی جانچ پڑتال اور ممکنہ متاثرین کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ذریعے میں ملوث کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب میں 8لاکھ 32ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں 8لاکھ 32ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 6لاکھ 32ہزار کاشتکاروں نے 2ارب 54کروڑ روپے کے قرض استعمال کرلئے،گندم کے سیزن میں کاشتکاروں نے 100ارب کی زرعی مداخل خریدیں،کسان کارڈ کے ذریعے خریف کی فصل کیلئے 90ارب روپے دیئے گئے،کاشتکاروں نے 57ارب روپے کی اقساط ادا کردیں،3لاکھ کاشتکاروں نے 30ارب کے زرعی مداخل کسان کارڈ کے ذریعے حاصل کئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہناتھا کہ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے،پنجاب کا کاشتکار اب کسی آڑھتی کا مقروض نہیں،پنجاب کے کاشتکار کو خودمختار اورخوشحال دیکھنا میرا خواب ہے،کاشتکاروں نے قرض کی بروقت ادائیگی سے مثال قائم کی ہے۔
کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش
مزید :