جعلی، غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جعلی اور غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والے 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد حسن، خیر محمد اور زاہد اللہ شامل ہیں۔ ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری ڈرگ کورٹ اسلام آباد کی جانب سے منسوخ کی گئی۔
ملزمان جعلی ادویات کو ڈی آئی خان سے لاہور اور دیگر شہروں میں سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ گزشتہ برس ملزمان کے ساتھی محمد زمان کو موٹروے ٹول پلازہ کے قریب سے جعلی ادویات سے بھری گاڑی سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کی گاڑی سے 50٫000 سے زائد جعلی، غیر رجسٹرڈ اور ممنوع گولیاں برآمد کی گئی تھی۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق 10سالہ معاویہ مین ڈیفنس روڈ پر موٹر سائیکل مکینک کی دوکان پر کام کرتا تھا، ملزم نے واڑا جٹاں والا کے قریب کوارٹر میں بچے سے بد فعلی کی کوشش کی ، بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے خیابان آمین سے گرفتار کیا ۔ ملزم زین کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔