انٹراپارٹی انتخابات کیس ، پیپلزپارٹی کوجواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کا وقت دیدیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2025ء)الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں پیپلزپارٹی کوجواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کا وقت دیدیا، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،سماعت کے دوران وکیل پیپلز پارٹی ساجد تنولی نے مؤقف اختیار کیا کہ پارٹی چیئرمین امریکہ میں ہیں اور سینیٹر فاروق ایچ نائیک اپنی سینیٹ کی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں اس لئے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔
ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے گئے، پیپلزپارٹی کے انتخابات چار سال کیلئے ہوتے ہیں۔وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو 6 فروری کو نوٹس دیا گیا۔ ڈی ڈی لا کی جانب سے 6 فروری کو نوٹس ہوا جس کے بعد حاضر ہوگئے ہیں۔(جاری ہے)
ممبر سندھ نثار درانی نے نشاندہی کی کہ پیپلزپارٹی نے 6 جنوری 2021 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے۔
ان کے انتخابات چار سال کیلئے ہوتے ہیں۔ چار سال میں الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری ہوا ہے۔ممبر پنجاب نے استفسارکیا کہ جواب جمع کرانے کیلئے کتنا وقت درکار ہے جس پر وکیل پیپلز پارٹی نے مزید ایک ماہ کی مہلت کی درخواست کی۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے 12 مارچ تک جواب جمع کرانے کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس جواب جمع کروانے کیلئے ایک بار پھر مہلت طلب کی تھی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی تھی کہ درخواست گزار پہلے دلائل دیدیں بعد میں ہم بھی تفصیل سے دلائل دیں گے۔ تب تک ہمیں دستاویزات بھی مل جائیں گی۔اس لئے الیکشن کمیشن ہمیں کچھ مہلت دیدے۔ بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کی استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی انٹر پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی تھی۔کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی تھی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ اکبر ایس بابر بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تھے۔گزشتہ سماعت پرالیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے پاکستان تحریک انصاف کا انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کیاتھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایاگیا تھا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر 11 فروری کو سماعت کی جائیگی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دئیے گئے تھے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جواب جمع کرانے کیلئے پارٹی انتخابات کیس الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی مارچ تک
پڑھیں:
سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی، کے پی کے میں سینیٹ الیکشن کی قرارداد مسترد
اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے خیبر پختونخوا کی 12 سینیٹ نشستوں پر انتخابات کرانے کی قرارداد پیش کی۔ شرکاء کی جانب سے اس قرارداد پر بحث کی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے سوا تمام اراکین نے قرارداد کی مخالفت کی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمان، عرفان صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے خیبر پختونخوا کی 12 سینیٹ نشستوں پر انتخابات کرانے کی قرارداد پیش کی۔ شرکاء کی جانب سے اس قرارداد پر بحث کی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے سوا تمام اراکین نے قرارداد کی مخالفت کی۔ ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی، جے یو آئی ف، بی اے پی سمیت تمام جماعتوں نے مخالفت کی، ایڈوائزی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی کمیٹی اراکین کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ شبلی فراز نے کہا کہ ہاؤس آف فیڈریشن سے ایک صوبے کی نمائندگی ختم کی جا رہی ہے، بلوچستان، سندھ میں سینیٹ ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں ثانیہ نشتر کی چھوڑی گئی نشست پر بھی الیکشن نہیں کروائے جا رہے۔ انہوں ںے مزید کہا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈر پر عمل درآمد نہ ہونا چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے توہین ہے۔