Jang News:
2025-04-26@03:19:09 GMT

پی ٹی آئی سے کس نے نکالا؟ شیر افضل مروت نے خود ہی بتادیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

پی ٹی آئی سے کس نے نکالا؟ شیر افضل مروت نے خود ہی بتادیا

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت—فائل فوٹو

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ بانئ پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ نہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے مفاد پرست ٹولے نے پارٹی سے نکلوایا ہے، اس ٹولے نے گزشتہ ایک سال سے بانئ پی ٹی آئی کو محصور کیا ہوا ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اپنے معاملے پر بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش اب نہیں، بار بار پارٹی سے نکال کر میری بےتوقیری کی جا رہی ہے، مزید بےتوقیری برداشت نہیں کرسکتا۔

میرے سامنے عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی: شہریار آفریدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کل میرے سامنے بانئ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی سے نکالنا مکمل ناانصافی پر مبنی ہے، میرا مؤقف سنے بغیر مجھے پارٹی سے نکالنا افسوس ناک ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق صوابی جلسے میں غیر ضروری تقریر پر بانیٔ پی ٹی آئی نے شیر افضل پر اظہار برہمی کیا، پارٹی رہنما جلد شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت کو بانئ پی ٹی آئی نے شیر افضل پارٹی سے

پڑھیں:

کراچی پر تیز دھوپ کا راج، گرمی کی شدت کتنی بڑھے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی:

شہر قائد پر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ گرمی کی شدت سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی بھی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر قائد کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34سے  36  ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شہر میں اس وقت مطلع صاف مگر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

موسمیاتی ماہرین  کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔

شہر میں  ہوائیں11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’ڈاکٹر چکر لگوا رہے تھے، چیٹ جی پی ٹی نے مرض کی تشخیص کر کے زندگی بچا لی
  • کراچی پر تیز دھوپ کا راج، گرمی کی شدت کتنی بڑھے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • رجب بٹ پاکستان واپس کب آئیں گے؟ یوٹیوبر نے خاموشی توڑ دی
  • عمران نیازی میری مقبولیت سے خوف زدہ ، شیرافضل مروت
  • بھارت کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہیں، رانا احسان افضل
  • شیر افضل مروت نے مشکل وقت میں پاٹی کو سہارا دیا، اس کو نکال دیا گیا، معظم بٹ
  • پی ٹی آئی نے قائمہ کمیٹی داخلہ میں عمران خان سے ملاقات کا معاملہ اٹھا دیا
  • نئی نہروں کے معاملے پر  وزیر اعظم بے بس ہیں تو اقتدار چھوڑ دیں، ندیم افضل چن
  • شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹ گئی، عمران خان کا اظہار تشکر
  • عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر اپیلیں نمٹادی گئیں