ریڈیو آج بھی معتبر ذریعہ خبر رسانی ہے:مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان لوگوں تک معلومات، تفریح اور تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریڈیو کے عالمی دن پر ریڈیو کے تمام سامعین اور تمام متعلقین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریڈیو ابلاغیات کی دنیا میں اختراع کا آغاز ہے. ریڈیو دنیا بھر میں تاحال اجتماعی ذریعہ خبر رسانی کا طاقتور ترین ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو تعلیم، معلومات اور تفریح کی فراہمی کیلئے بنیادی میڈیم کے طور پر ریڈیو کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نشہ کرنیوالوں کی پنجاب میں اب کوئی جگہ نہیں ، عظمیٰ بخاری
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ نشہ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ نشہ کرنے والوں کے لیے خصوصی فورس تیار ہوگئی ہے ۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسداد منشیات فورس کے افتتاح کی ویڈیو بھی شیئرکی ہے۔
واضح رہےکہ لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کیا۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوان دیانتداری سے کام کریں، لالچ سے دور رہیں، میں بہادروں کو پسند کرتی ہوں اور بہادر شخص کی عزت کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیرینہ مسائل اب مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔