چینی اینیمیٹڈ فلم نے ایک بلین ڈالر کا بزنس کرکے تاریخ رقم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
چین کی مقبول اینیمیٹڈ فلم 'Ne Zha 2' نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن کر باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
فلم نے لونر نیو ایئر کی ایک ہفتے کی تعطیلات میں 8 بلین یوان (1.1 بلین ڈالر ) کما لیے، جو کہ چین کی کسی بھی فلم کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔
یہ فلم 2021 میں ریلیز ہونے والی جنگی فلم 'The Battle of Lake Changjin' سے بھی آگے نکل گئی، جس نے تقریباً 900 ملین ڈالر کمائے تھے۔
ماہرین کے مطابق، یہ فلم چین کی اینیمیشن انڈسٹری کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے اور ہالی وڈ کے مقابلے میں مقامی صنعت کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔
'Ne Zha 2' چین کی مشہور اساطیری کہانی پر مبنی ہے اور جدید دور میں روایتی کہانیوں کو منفرد انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فلم کے شاندار ویژول ایفیکٹس اور پاور فل کہانی کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔
کچھ فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق، 'Ne Zha 2' کا اگلا ہدف جیمز کیمرون کی 'Avatar' (2009) کے ریکارڈ کو توڑنا ہو سکتا ہے، جو دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ اس حوالے سے چینی عوام اور بیرونِ ملک مقیم چینی کمیونٹی سے فلم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
'Ne Zha 2' اگلے ہفتے امریکہ، کینیڈا، اور آسٹریلیا میں ریلیز ہو رہی ہے، جس سے یہ فلم عالمی سطح پر مزید کامیاب ہونے کی توقع ہے۔ فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس سے جُڑی مرچنڈائزنگ آئٹمز بھی تیزی سے فروخت ہو رہی ہیں، جس میں خاص طور پر فلم کے فیگرینز شامل ہیں۔
یہ فلم 2019 میں ریلیز ہونے والی 'Ne Zha' کا سیکوئل ہے، جس نے 725 ملین ڈالر کمائے تھے اور چین کی کامیاب ترین فلموں میں شامل تھی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:باغبان پورہ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم سلیم نے خاتون کو تنہا دیکھ کر اشارے کیے اور شارع عام پر ہراساں کیا، خاتون کے منع کرنے پر ملزم نے سنگین نتاٸج کی دھمکی دی، متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، خواتین کو ہراساں، زیادتی اور تشدد کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔