ایک بیان میں سینئر سیاستدان نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کے لیے علیحدہ روٹس اور مخصوص اوقات کا تعین کیا جانا ضروری ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے، اگر حکومت اور ٹریفک انتظامیہ نے فوری طور پر سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو کراچی میں حادثات کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان محمود مولوی نے کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے بڑھتے ہوئے حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسئلہ شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جامع پالیسی بناکر اس مسئلے کا حل نکالا جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔ محمود مولوی نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر غیر منظم ہو چکا ہے، خاص طور پر بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت کے حوالے سے کوئی موثر حکمت عملی نہیں اپنائی جا رہی۔ ٹرک، ڈمپر، ٹریلر اور کنٹینر جیسے بڑے اور وزنی گاڑیاں دن کے وقت بھی شہر کی اہم سڑکوں پر چل رہی ہیں، جس سے نہ صرف ٹریفک جام اور بدنظمی پیدا ہوتی ہے بلکہ خوفناک حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں۔ محمود مولوی نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کیلئے مقررہ اوقات کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور موٹرسائیکل سوار سڑک پر مخصوص لین میں ہی چلیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر متعدد شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جا رہی۔

 انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز اور ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی اس مسئلے کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔ محمود مولوی نے مطالبہ کیا کہ ہیوی گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے مخصوص اوقات مقرر کیے جائیں اور رہائشی اور مصروف علاقوں میں ان کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کے لیے علیحدہ روٹس اور مخصوص اوقات کا تعین کیا جانا ضروری ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت اور ٹریفک انتظامیہ نے فوری طور پر سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو کراچی میں حادثات کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ محمود مولوی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں اور غیر قانونی طور پر سڑکوں پر بھاری گاڑیوں کی موجودگی کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محمود مولوی نے ہیوی ٹریفک کراچی میں نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کی شرح پر قانونی جنگ شروع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 5 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کے بھاری جرمانوں پر مبنی ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائٹیشن سسٹم (ٹریکس) کو باقاعدہ طور پر سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے بعد دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی اس نظام کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے، جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ہی ملک میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف شہروں میں جرمانوں کی شرح میں ناانصافی  قابلِ قبول نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس کیس کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

دوسری جانب ماہرین  قانون نے بھی اس نظام پر کئی بنیادی اور تکنیکی سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ جدید نظام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو اسٹریٹ کرمنلز کو کیوں نہیں پکڑا جا سکتا؟ اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ نظام شہریوں کی حفاظت کے بجائے حکومت کی آمدنی بڑھانے کا ایک ذریعہ ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ماہرین نے   اس چالان نظام کے تحت آن لائن فراڈ شروع ہونے کی اطلاعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور جرمانوں کے خلاف اپیل کے مشکل طریقہ کار پر بھی سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ ای چالان سے حاصل ہونے والا ریونیو کہاں خرچ کیا جائے گا، اس بارے میں عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رواں سال ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کا سیلاب، ریسکیو ادارے نے اعدادوشمار جاری کر دیے
  • پاکستان کے خیرخواہ مفاہمت کی سیاست اپنائیں، محمود مولوی
  • کراچی میں 7 روز کے دوران عام شہریوں کے 30 ہزار، ہیوی گاڑیوں کے 516 چالان
  • کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کی شرح پر قانونی جنگ شروع
  • قصور: مختلف ٹریفک حادثات میں 2خواتین جاں بحق
  • انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش، کراچی کے شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
  • کراچی میں ٹریکس نظام کا ’آزمائش کے بغیر‘ نفاذ، پہلی غلطی پر معافی کیسے ملے گی؟
  • پاکستان کو تصادم نہیں، مفاہمت کی سیاست کی ضرورت ہے، محمود مولوی
  • کراچی: ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد 5ویں روز 4136 الیکٹرانک چالان جاری
  • ہماری کوشش ہے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطے کا کردار ادا کیا جائے، محمود مولوی