کراچی:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 1.23 روپے سستی کرنے کی اجازت دے دی۔

یہ ریلیف ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں دیا گیا ہے، جس کا اطلاق فروری 2025 کے بلوں میں ہوگا۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق نومبر 2024 کے ایف سی اے کی بنیاد پر کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 1.

77 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں یہ کمی عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی اور جنریشن مکس میں تبدیلی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ایف سی اے کا تعین بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور اس کی مقدار پر منحصر ہوتا ہے۔ نیپرا اس عمل کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد صارفین کے بلوں میں اس کا اطلاق کرتی ہے تاکہ صارفین کو ایندھن کی قیمت میں ہونے والی کمی کا فائدہ مل سکے۔

یہ کمی صرف ایک ماہ کے لیے ہوگی اور صارفین کو فروری کے بلوں میں اس کا اثر نظر آئے گا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے بلوں میں

پڑھیں:

انسٹا گرام نے ٹک ٹاک کیپ کٹ کے مقابلے میں صارفین کو اچھی خبر سنا دی

جنوری 2025 میں میٹا کی جانب سے ایک نئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ انسٹا گرام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایڈیٹس نامی ایپ کو اب جاکر صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کا مقصد ٹک ٹاک کی ایڈیٹنگ ایپ کیپ کٹ کو ٹکر دینا ہے۔اس نئی ایپ میں میٹا کی دیگر ایپس کے مقابلے میں زیادہ ایڈوانسڈ ایڈیٹنگ ٹولز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔اس کا ان ایپ کیمرا صارفین کو 10 منٹ کی ویڈیو بنانے کا موقع فراہم کرے گا جسے بہترین کوالٹی کے ساتھ انسٹا گرام پر پوسٹ کرنا ممکن ہوگا۔

اس میں مختلف مقبول ایڈیٹنگ ایفیکٹس جیسے گرین اسکرین اور انسٹا گرام کی میوزک کیٹلاگ بھی دستیاب ہوگی۔میٹا کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی فیچرز بھی اس نئی ایپ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ان میں سے ایک فیچر animate ہے جو صارفین کو ایک تصویر سے ویڈیو بنانے کی سہولت فراہم کرے گا۔دوسرا کٹ آؤٹس ہے جس کے ذریعے آپ کسی ویڈیو سے مخصوص افراد یا اشیا کو نکال سکیں گے۔

جنوری میں انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تھریڈز پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے بتایا تھا کہ ایڈیٹس متعدد ٹولز پر مشتمل مفت ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس میں ایک ٹیب انسپائریشن کے لیے مختص ہے جبکہ دوسری ٹیب ابتدائی خیالات کی ٹریکنگ کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایپ کا معیاری کیمرا اچھی ویڈیوز ریکارڈ کرتا ہے اور وہاں آپ کو تمام ایڈیٹنگ ٹولز بھی دستیاب ہوتے ہیں۔

میٹا کی جانب سے انسٹا گرام سے متعلق چند مخصوص فیچرز بھی اس نئی ایپ کا حصہ بنائے گئے ہیں تاکہ ریلز ویڈیوز بنانے والے اسے لازمی استعمال کریں۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ایپ کا موجودہ ورژن ایڈیٹس کے لیے پہلا قدم ہے اور بہت جلد دیگر صارفین سے شراکت داری کرکے مزید فیچرز کو اس کا حصہ بنایا جائے گا۔یہ ایپ ایپل کے ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور میں دستیاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کے۔ الیکٹرک کوEPIC 2025 کیلئے250 سے زائد درخواستیں موصول
  • بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کی جانیوالی ہے؟اہم خبرآ گئی
  • کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
  • انسٹا گرام نے ٹک ٹاک کیپ کٹ کے مقابلے میں صارفین کو اچھی خبر سنا دی
  • پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں  کیلیے سرمایہ کاری؛ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کیساتھ معاہدہ
  • پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا
  • کراچی، مختلف علاقوں میں بجلی کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج سے ٹریفک معطل
  • حکومت کی اعلان کردہ مفت الیکٹرک اسکوٹی کیسے حاصل کریں، شرائط کیا ہیں؟
  • مفت الیکٹرک اسکوٹی کیسے ملے گی شرائط کیا ہیں؟
  • بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا صارفین کو بلوں میں اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ