بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کا پیکا ایکٹ کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)پیکا ایکٹ کے خلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کا بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ہے،سیاسی جماعتوں، وکلاء تنظیموں، سول سوسائٹی، لیبر یونین، اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد نے احتجاجی کیمپ پہنچ کر صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ صبح 11 سے شام پانچ بجے تک جاری ر ہا۔سیاسی جماعتوں، وکلا تنظیموں، سول سوسائٹی، لیبر یونین، اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد نے احتجاجی کیمپ پہنچ کر صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ رہنماوںنے صحافی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ آزاد صحافت کا گلا دبانے اور آزادی صحافت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی صورت پیکا ایکٹ کے ذریعے آزاد صحافت پر قد غن لگانے نہیں دیں گے، حکومت کالے قانون پیکا ایکٹ کا نفاذ واپس لے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ
پڑھیں:
اہلیان مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف پوری قوم یکجا ہے، کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اہلیان مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، 5 اگست کو صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف پوری قوم یکجا ہے، کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ وفاقی وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران نے تمام صوبائی حکومتوں کو اس بارے ہدایات جاری کیں، محکمہ داخلہ نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو اہلیان جموں و کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے مراسلہ بھیجا۔
مراسلے میں آئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ کو بھی عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب، ڈائریکٹر جنرل پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب چیریٹیز کمیشن کو بھی اس اقدام پر عمل کی ہدایت جاری کر دی۔ کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ڈی جی خان، کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس راجن پور اور کمانڈنٹ بلوچ لیوی ڈی جی خان کو بھی اس بارے ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔