18 سالہ لڑکی کی 7 ویں منزل سے کود کر خود کشی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لاہور میں 18 سالہ لڑکی نے اپارٹمنٹ کی 7 ویں منزل سے کود کر خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ہئیر کے علاقے میں 18 سالہ لڑکی سمیاء نے اپارٹمنٹ کی 7 منزل سے کود کر خود کشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے۔
لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ مزید کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ میں ایک اور واقعہ، غیرت کے نام پر لڑکی، لڑکا قتل
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر غیرت کے نام پر قتل کا ایک اور واقعہ سامنے آیا۔ باپ نے بیٹی اور بھانجے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ ایس ڈی پی او شالکوٹ اطہر رشید نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں نازنین اور غلام قادر جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزم عبداللطیف فرار ہو گیا۔ نعشیں قانونی کارروائی کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ ان پر پسند کی شادی کرنے کا الزام تھا۔