10 میں سے 9 وکلاء اڈیالہ جیل کان بھرنے جاتے ہیں: شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل جانے والے 10 میں سے9 وکلاء کان بھرنے کے لیے جاتے ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کی۔
ان کا کہنا ہے کہ جو وکلاء اڈیالہ جاتے ہیں ان میں بانیٔ پی ٹی آئی کا وکیل بھلا کون ہے؟ 10 میں سے صرف 1 بانیٔ پی ٹی آئی کا وکیل ہوتا ہے جبکہ باقی 9 کان بھرنے کے لیے جاتے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ بانئ پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ نہیں۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ جو نامور وکلاء میڈیا پر نظر آتے ہیں، کسی عدالت میں اپ کو یہ وکیل کے طور پر نظر نہیں آئیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان وکلاء نے بنیادی طور پر پیغام رسانی کا کام شروع کیا ہوا ہے، وکلاء جا کر بانیٔ پی ٹی آئی کو شکایات لگاتے ہیں، ایک وکیل کہتا ہے کہ آپ کے خلاف بیان دے دیا گیا، دوسرا وکیل پہلے وکیل کی تائید کر دیتا ہے، تیسرا وکیل دعویٰ کر دیتا ہے کہ میں نے بھی ذرائع سے کنفرم کیا ہے بات درست ہے۔
کیا بانیٔ پی ٹی آئی اتنی جلدی بات پر یقین کر لیتے ہیں؟ صحافی کے اس سوال پر رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ لوگ بانیٔ پی ٹی آئی کے مزاج کو اچھے طریقے سے جانتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جاتے ہیں
پڑھیں:
اسلام آباد بار کا جنرل باڈی اجلاس؛ تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلا کے درمیان جھگڑا
اسلام آباد:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کے معاملے پر جنرل باڈی اجلاس ہوا جس میں تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلاء کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔
اجلاس کے دوران وکلاء نے مائیک چھین کر تقریر کرنے کی کوشش کی اس دوران صدر ڈسٹرکٹ بار نعیم گجر نے وکلاء کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔
اسماعیل بلوچ، آصف تمبولی، عتیق الرحمن صدیقی و دیگر وکلا تقریر کیلئے اسٹیج پر آئے، وکلا نے نعیم گجر سے اپنی حامی وکلاء کی تقاریر کروانے کا الزام عائد کیا اور اسی الزام کے سبب تنازع پیدا ہوا۔