سہ فریقی سیریز فائنل: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 241 پر پویلین لوٹ گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
سہ فریقی سیریز فائنل: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 241 پر پویلین لوٹ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز )سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار رہی، اور 241 رنز بنا کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی اور کیویز کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی۔
پاکستان کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور فخر زمان صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ شکیل مسعود کی گری جو محض 8 رنز بناسکے۔اسی طرح اسٹار بیٹر بابر اعظم آج بھی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور 29 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، تاہم انہوں نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم میچ میں 6 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔
گزشتہ میچ میں سنچریاں بنانے والے کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے آج بھی اچھی شراکت داری قائم کی اور پاکستان کے مجموعے کو 142 رنز تک پہنچایا۔تاہم وہ آج بڑا اسکور نہ بنا سکے پہلے رضوان 46 رنز بنا کر آٹ ہوئے اس کے بعد سلمان علی آغا بھی 45 رنز کے انفرادی اسکور پر بریس ویل کی گیند پر جیکب ڈفی کو کیچ دے بیٹھے۔طیب طاہر نے بھی کچھ مزاحمت کی اور 33 گیندوں پر 38 رنز کر پویلین لوٹ گئے، اس کے علاوہ خوشدل شاہ 7، شاہین آفریدی ایک رنز بنا سکے۔
کیویز کی جانب سے ول اورورکے نے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، اس کے علاوہ کپتان مچل سینٹنر اور مائیکل بریس ویل 2، 2 جبکہ جیکب ڈفی اور نیتھن اسمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ مختلف لگ رہی ہے، بڑا ہدف دے کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان: محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد،نیوزی لینڈ: مچل سینٹنر (کپتان)، وِل ینگ، ڈیوون کانوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریس ویل، نیتھن اسمتھ، جیکب ڈفی، ول اورورکے شامل ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔
پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دی۔
ویمنز ایونٹ کے فائنل میں پشاور کی ماہ نور علی نے اپنی بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی۔
چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں 20 لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم تقیسم کی گئی۔
اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔
کموڈور مدثر خورشید نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔
تقریب میں کمانڈر کراچی فیصل عباسی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، اولمپیئن سمیع اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔