کسی نے دل توڑا ہے؟ عاطف اسلم کا مشورہ آپ کی زندگی بدل سکتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پاکستانی میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں بریک اپ سے متعلق اپنا منفرد نظریہ شیئر کیا ہے، جس نے مداحوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔
عاطف اسلم نے اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ بریک اپ سے بہتر کچھ نہیں! انہوں نے کہا کہ یہ زندگی میں ایک نیا موڑ ثابت ہوسکتا ہے، جو آپ کو اپنے کیریئر اور ذاتی ترقی پر توجہ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
عاطف اسلم کے مطابق، اگر آپ مالی طور پر مستحکم ہوجائیں تو رشتے خودبخود بہتر ہونے لگتے ہیں۔ ان کا یہ مشورہ کئی نوجوانوں کو حوصلہ دینے کے ساتھ ساتھ ایک نئے زاویے سے سوچنے پر مجبور کر رہا ہے۔
عاطف اسلم نے سارہ بھروانہ سے شادی کی تھی، جن سے ان کا چھ سال کا رشتہ تھا۔ آج وہ دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے والد ہیں اور اپنے مضبوط خاندانی رشتوں کے ساتھ ایک کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔
عاطف اسلم کی یہ نصیحت محبت میں ناکامی کے شکار افراد کے لیے ایک نیا حوصلہ ثابت ہو سکتی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو ملک سنبھل سکتا ہے، سراج الحق
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں مگر قوم کو کرپشن اور نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ لاہور میں عزم نو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم اس ملک میں انقلاب چاہتے ہیں، انقلاب اللہ کی اطاعت ہے تاکہ ہم لوگوں کی بجائے اللہ کی اطاعت سے ملک چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ظالم، چور، ڈاکو سے آزادی چاہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو آئین کے تابع رکھنا چاہتے ہیں، ہم کشمیر کو آزاد دیکھنا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔ جب پاکستان میں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پھر یہ ہو سکتا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی سندھ میں پی پی لمبے عرصے سے اقتدار میں ہے۔ اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں، ان تین پارٹیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے، جب اس ملک میں اسلامی حکومت آئے گی تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔