گورنر کے پی فیصل کنڈی کے سخت سوال، وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور مسکراتے رہے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
گورنر کے پی فیصل کنڈی کے سخت سوال، وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور مسکراتے رہے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )گورنر اور وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کے درمیان خوش گوارملاقات ہوئی ہے۔ گورنر کے پی فیصل کنڈی کے سخت سوالات پر وزیرِ اعلی علی امین گنڈا پور مسکراتے رہے۔گورنر اور وزیرِ اعلی کے پی کے مابین ملاقات پشاور کے گورنر ہاوس میں قائم مقام چیف جسٹس کی تقریبِ حلف برداری سے پہلے ہوئی ہے۔وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات 10 منٹ تک جاری رہی، دونوں خوش گوار موڈ میں دکھائی دیئے۔
ملاقات کے دوران گورنر نے وزیرِ اعلی سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کیا ہو رہا ہے؟ شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا، مجھے ان سے ہمدردی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے علی امین سے کہا کہ آپ کی حکومت نے اپنے ہی خلاف صوابی میں احتجاج نہیں کیا؟ اس دوران وزیرِ اعلی غیر معمولی طور پر مسکراتے رہے۔گورنر ہائوس میں وزیراعلی اور گورنر کے پی کی ملاقات کے حوالے سے ترجمان وزیر اعلی نے ردعمل میں کہا ہے کہ گورنر فارم 47 کی حکومت کا نمائندہ ہے۔
ترجمان وزیراعلی کے مطابق ملاقات کے دوران کسی قسم کی سیاسی گفتگو نہیں کی گئی۔ گورنر فارم 47 سے بنائی گئی حکومت کا نمائندہ ہے، اپنے آپ کو خبروں میں رکھنے کے لیے گورنر ہائوس کی جانب سے من گھڑت باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔ ترجمان علی امین نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو کے پی عوام نے 3 مرتبہ ووٹ پر منتخب کیا ہے، صوابی جلسے یا پارٹی امور پر قیاس آرائیاں مناسب نہیں، گورنر ہائوس کی جانب سے من گھڑت باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اعلی علی امین مسکراتے رہے گورنر کے پی
پڑھیں:
عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی
کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سندھ سے سابق ایم این اے سیف الرحمان کر رہے تھے۔وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ذاتی خرچے پر ملاقات کیلیے آنے والے وفد سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے، کارکنان حوصلے بلند رکھیں اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت ان کو رہا کروائیں گے۔وفد نے کہا کہ سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے سے کارکنان میں ایک نئی امید جاگی ہے، پاکستان بھر سے کارکنان اور عوام کی امیدیں آپ سے وابستہ ہیں۔وزیر اعلیٰ نے وفد کی دعوت پر سندھ کا دورہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس متعلق شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔