بلوچستان: اپوزیشن نے محکمہ تعلیم کی بریفنگ کا بائیکاٹ کیوں کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بلوچستان اسمبلی میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب اپوزیشن نے محکمہ تعلیم کی بریفنگ کا بائیکاٹ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان دوران زچگی خواتین کے انتقال کی شرح سب زیادہ، 30 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار
بلوچستان اسمبلی میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے بریفنگ ابھی آغاز بھی نہیں ہوا تھا کہ اپوزیشن لیڈر یونس زہری نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ میرے حلقے میں محکمہ تعلیم میں مداخلت ہورہی ہے، میرے ووٹرز کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں۔ جس پر اس بریفنگ کا بائیکاٹ کرتا ہوں۔
اپوزیشن لیڈر یونس زہری کی جانب سے اس اعلان کے بعد تمام اپوزیشن اراکین بھی بریفنگ سے بائیکاٹ کر گئے۔
اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی نے کہا کہ مجھے افسوس ہوا کہ ایک ٹرانسفر کو بنیاد بناکر بائیکاٹ کیا گیا، اپوزیشن لیڈر کو پہلے بریفنگ سننی چا ہیے تھی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں موقع دیا جائے کہ ہم بتائیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔ ہم بتانا چاہتے ہیں اسکولوں کی صورتحال کس حد تک بہتر کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کا منفرد اور حیران کن سموک آرٹ
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رویے پر حیرت ہوئی ہے۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے بائیکاٹ کرنے والوں کومنانے کے لیے بریفنگ کی کارروائی 10منٹ کے لیے ملتوی کی، تاہم 10منٹ بعد بھی اپوزیشن اراکین اسمبلی میں نہیں آئے۔ جس پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے محکمہ تعلیم سے متعلق بریفنگ ختم کر دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بائیکاٹ بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی محکمہ تعلیم وزیر تعلیم راحیلہ درانی یونس زہری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بائیکاٹ بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی محکمہ تعلیم وزیر تعلیم راحیلہ درانی یونس زہری بلوچستان اسمبلی محکمہ تعلیم بائیکاٹ کر
پڑھیں:
بلوچستان میں گرمی، بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
فوٹو: فائلبلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور مرطوب ہے۔ بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں مطلع صاف اور موسم گرم ہے۔
محکمۂ تعلیم بلوچستان کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں موسم گرما کی مختصر 10 روزہ تعطیلات کا آغاز ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اسی طرح سبی اور پنجگور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔