Islam Times:
2025-11-03@06:56:11 GMT

مریم نواز کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

مریم نواز کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہیلپ ڈیسک طلبہ کے مسائل کے فوری حل کے لئے قائم کئے گئے ہیں، مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہونہار طلبہ بس پڑھنے پر توجہ دیں، فیس کی ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا۔ طلبہ ہونہار سکالر شپ سکیم کے لئے واٹس ایپ، لینڈلائن نمبر اور سوشل میڈیا پر رجوع کر سکتے ہیں، سکالر شپ ڈیسک صبح 9 بجے سے شام 5 تک ہونہار کام کرے گا۔ ہونہار سکالرشپ کے ڈیسک پر انفارمیشن اور  درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کے لئے رابطہ کیا جا سکے گا۔ طلبہ ہونہار سکالر شپ کے لئے 04299231903 اور 04299231904 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہونہار سکالر شپ کے لئے03034002777 اور 03034002999 پر واٹس ایپ کیا جا سکتا ہے، آن لائن complainthonhaar@punjabhec.

gov.pk اور پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہیلپ ڈیسک طلبہ کے مسائل کے فوری حل کے لئے قائم کئے گئے ہیں، مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہونہار طلبہ بس پڑھنے پر توجہ دیں، فیس کی ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ دل چاہتا ہے کہ طلبہ کے لئے تمام وسائل لاکر پیش کر دوں، پنجاب کا ہر طالب علم اور طالبہ میری بیٹی اور بیٹے کی مانند ہیں، ان کے لئے ماں بن کر سوچتی ہوں۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہونہار سکالر شپ کی ہدایت پر مریم نواز کے لئے

پڑھیں:

نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری

---فائل فوٹو 

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پر قبضہ نہیں ہوگا، نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پہلے چالیس، چالیس سال زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں چلتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے، اب قبضے کے ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا، مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو حقیقت میں’ریاست ہوگی ماں‘ جیسا ماڈل بنا رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کسی کو غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش، شہریوں میں خوف پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی، پنجاب کے عوام اور ان کے حقوق کا تحفظ مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ترقی اور گورننس کا جو ٹرینڈ مریم نواز نے متعارف کرایا وہ باقی صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا، مریم نواز پنجاب کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے روز نئے پروجیکٹ شروع کر رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ وسائل اور فنڈز کا درست استعمال، میرٹ اور شفافیت پنجاب کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •  پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز
  • پارلیمان کے تبادلوں، مقامی خودمختای کے ماڈل سے سیکھنے کا موقع ملے گا: مریم نواز
  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘