پولیس کی کارروائیاں‘ ڈکیت اور کارلفٹر گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ڈکیت اور کارلفٹر گینگ گرفتار کر لیے، چوری شدہ موٹر سائیکلیں، پرزے اور چھینا گیا سامان بھی برآمد کر لیا۔شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو کارندوں، ممتاز اور محمد علی، کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان متعدد علاقوں، بشمول مہران ہائی وے اور نیشنل ہائی وے، میں شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول اور ایک سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ دوران تفتیش ملزمان نے کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ان کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں اور ضابطے کے تحت مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔دوسری جانب گارڈن پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث احمد رضا اور محمد ولید نامی دو کارلفٹرز کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان پیشے سے موٹر سائیکل مکینک ہیں اور پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر کے ان کے پرزے الگ کر کے فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں، ایک کھلی ہوئی چیسس اور موٹر سائیکلوں کے مختلف پرزے برآمد کیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان نے درجنوں موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے اور ماضی میں بھی مختلف مقدمات میں جیل جا چکے ہیں۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکلیں پولیس نے
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔