ناٹو سربراہ کا رکن ممالک سے دفاعی اخراجات میں اضافے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) ناٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے زور دے کر کہا کہ ناٹو کے اتحادیوں کو بھی اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنا چاہئے کیونکہ روس اپنے ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافہ کر رہا ہے۔مارک روٹے نے بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ناٹو وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ روس ہر 3ماہ میں اتنے ہی ہتھیار اور گولہ بارود تیار کرتا ہے جتنا یورپ کا دفاعی اتحاد ایک سال میں تیار کرتا ہے۔ انہوں نے ارکان کو دفاعی اخراجات بڑھانے کی ضرورت کے بارے میں متنبہ کیا۔ یوکرین رابطہ گروپ کے اجلاس میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی جانب سے دیے گئے پیغامات کا حوالہ دیتے ہوئے روٹے نے کہا کہ ہم سب جلد از جلد یوکرین میں امن چاہتے ہیں۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ جب یہ امن مذاکرات شروع ہوں تو یوکرین بہترین ممکنہ پوزیشن میں ہو تاکہ مذاکرات کامیاب ہوسکیں ۔ ہمیں زیادہ خرچ کرنا پڑے گا صرف اس لیے نہیں کہ امریکا اس کی توقع رکھتا ہے ۔ یورپ اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور منصفانہ بوجھ بانٹنے کی توقع کر رہا ہے۔ ہمیں زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ روس اور دیگر حریفوں سے خطرہ بڑھ رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رہا ہے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
کراچی:ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ64ہزار900روپے کا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو 3171روپے کے اضافے سے 10گرام سونا 3لاکھ12ہزار842روپے پر جا پہچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 37ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3424ڈالر کا ہو گیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے دام 46روپے کے اضافے سے4081روپے ہوگئے۔