آصفہ زرداری ماہانہ تنخواہ نہ لینے والی واحد ایم این اے قرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، خاتونِ اوّل اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں۔ن لیگ کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں گی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
کراچی:زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کی مجموعلی مالیت 19 ارب 91 کروڑ سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہو نے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور زرمبادلہ کی مجموعی مالیت 19 ارب 91 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 46 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔