جانتے ہیں چین دوسرے ممالک میں مداخلت کرنے والا نہیں: زرداری
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک سے تو خوفزدہ ہو سکتے ہیں مگر چین سے نہیں کیونکہ ہم صدیوں سے پڑوسی ہیں جو جانتے ہیں چین ایسا ملک نہیں جو دوسرے ملکوں میں مداخلت کرے اور نہ چین قبضہ کرنے والا ملک ہے۔ پاک چین دوستی انسانیت، اعتماد اور اعتماد پر مشتمل ہے۔ ہم اچھے موسموں کے دوست نہیں بلکہ تمام موسموں کے دوست ہیں۔ ہمیں چین سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ چینی ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا چین کے صدر شی جن پنگ بہت ہی مضبوط اور ثابت قدم ہیں۔ چینی صدر بہت سی چیزوں کو سمجھتے ہیں جو دنیا نہیں سمجھتی۔ ہم دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم پڑوسی ہیں۔ وقت اچھا ہو یا برا ہم دونوں کے لیے پڑوسی اور تمام موسموں کے دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی کبھی غیر انسانی نہیں ہوئے، یہ وہ اعتماد ہے جو ان پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چینی صدر کی سیاسی فلاسفی اور گورننس کو پسند کرتے ہیں۔ ہڑپہ اور موہنجوداڑو قدیم تہذیبیں ہیں اور چینی تہذیب بھی قدیم ہے۔ یہ ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی چین آتے ہیں تو انہیں چینی شہر مختلف نظر آتے ہیں۔ وہ 10 سال بعد بیجنگ آئے ہیں تو انہیںبیجنگ ایک نیا شہر لگ رہا ہے۔ چینی محنت کرتے ہیں۔ یہاں ہر کوئی اپنی فیلڈ میں کام کرتا ہے اور قوم کو اجتماعی طور پر فائدہ دیتا ہے۔ چین 1.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شبمن گِل اور سارہ ٹنڈولکر نے راہیں جدا کرلیں؟
بھارتی بلے باز شبمن گِل اور ماڈل سارہ ٹنڈولکر نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ ٹنڈولکر بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی ہیں۔
زیر گردش افواہوں کے مطابق سارہ ٹنڈولکر اور کرکٹر شبمن گِل ایک دوسرے کو طویل عرصے سے ڈیٹ کر رہے تھے تاہم اب دونوں نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ‘ان فالو’ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ شبمن گِل یا سارہ ٹنڈولکر نے کبھی اپنے رشتے کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔
اب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شبمن گِل اداکارہ اونیت کور کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 2021 میں سارہ نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور مقامی برانڈ کے لیے ایک اشتہاری مہم کا حصہ بنیں، تاہم سارہ کی وجہ شہرت ان کے والد سچن ٹنڈولکر ہیں۔
Post Views: 1