صائم ایوب کے لندن میں ماڈل کشف علی کے ہمراہ سیر سپاٹے: سوشل میڈیا پر افواہیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش افواہوں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ اسٹار صائم ایوب اور ماڈل کشف علی مغربی لندن میں ایک ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ، ماڈل و انفلوئنسر کشف علی بھی آج کل لندن میں موجود ہیں۔
ان کی انسٹاگرام پر ایوب صائم کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی اسٹوریز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
کشف علی کی انسٹاگرام اسٹوریز میں صائم ایوب کو کشف کے ہمراہ بولنگ کرتے اور خوش گوار موڈ میں سیلفیز لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب ٹخنے میں لگنے والی چوٹ کے علاج کے سبب لندن جانے والے 22 سالہ کرکٹر صائم ایوب دوبارہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
وہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچوں میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔(جاری ہے)
اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس افسران اور بیوروکریٹس ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔