بھارت سے میچ نہیں چیمپئنز ٹرافی جیتنا زیادہ اہم ہے: سلمان علی آغا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ اگر ہم بھارت کے خلاف جیت جاتے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی نہیں جیتتے تو پھر اس میچ کے جیتنے کا کوئی فائدہ نہیں، بھارت سے ہار کر اگر ہم چیمپئنز ٹرافی جیت جاتے ہیں تو زیادہ بڑی بات ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈ کاسٹ میں سلمان بٹ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے دوران ماحول ہمیشہ ہی الگ اور پرجوش ہوتا ہے، کوشش کریں گے یہ میچ جیتیں اور ہم بھی اچھی پرفارمنس دیں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی کے لیے پُرجوش ہیں، چیمپئنز ٹرافی جیتنا زیادہ اہم ہے، لاہور سے میرا تعلق ہے اور ہم لاہور میں ہی ہم چیمپئنز ٹرافی اٹھائیں تو اس سے اچھا اور کچھ نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف جیت نے بہت زیادہ اعتماد دیا تھا، پاکستان ٹیم میں صلاحیت موجود ہے، ہم چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جو نیا رول دیا ہے اسے انجوائے کر رہا ہوں، نائب کپتان ہونا ایک ذمے داری بھی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی سلمان علی آغا
پڑھیں:
2024 سے اب تک زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا
کراچی:سال 2024 سے اب تک تمام فارمیٹس کے انٹرنیشنل میچز میں زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا۔
اس سے قبل بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز ساجھے دار تھے، پاکستان اب تک 64 میچز میں سے 38 میں ناکام ہوچکا۔
گزشتہ دنوں بنگلا دیش سے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں ناکامی سے ٹرافی بھی ہاتھ سے نکل گئی۔
بنگلا دیش اس معاملے میں 63 اور ویسٹ انڈیز 65 میچز میں 37، 37 ناکامیوں کے ساتھ اب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔