تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری ۔2025 )حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں الیگزینڈر ٹروفانوف، ساگوئی ڈیکل چن اور یائر ہارن کو غزہ میں رہا کردیا اسرائیل کی جانب سے 369 فلسطینی رہا کیے جائیں گے قطری نشریاتی ادارے” الجزیرہ “کے مطابق رہائی کی تقریب خان یونس کے میدانی علاقے میں منعقد ہوئی جہاں عالمی ادارے ریڈ کراس کی گاڑیاں اسرائیلی قیدیوں کو لیکر روانہ ہوئی.

(جاری ہے)

حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے مسلح گروہوں نے غزہ کے خان یونس میں جن تین قیدیوں کو رہا کیا ہے ان میں شامل 46 سالہ یائر ہارن کو 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی نیر اوز بستی میں واقع گھر سے اغوا کیا گیا تھا اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کا خاندان کئی سال قبل ارجنٹائن سے اسرائیل ہجرت کر گیا تھا وہ تعمیراتی کام کرتے تھے، اور نیر اوز کی کمیونٹی میں پارٹیوں اور سرگرمیوں کو منظم کرنے میں بہت زیادہ ملوث تھے 29 سالہ روسی اسرائیلی شہری الیگزینڈر ٹروفانوف کو اس کی گرل فرینڈ سپیر کوہن کے ساتھ نیر اوز میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کے والد 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں مارے گئے تھے اور نومبر 2023 کے معاہدے کے تحت ان کی قید ی والدہ اور دادی کو رہا کیا گیا تھا یہ خاندان 1990 کی دہائی کے اواخر میں روس سے ہجرت کر کے آیا تھا.

اسرائیلی شہری ساگوئی ڈیکل چن کو بھی نیر اوز سے اغوا کیا گیا تھا وہ امریکی اسرائیلی شہری ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 36 سالہ شخص 3 بچوں کا باپ ہے جس میں ایک وہ بچہ بھی شامل ہے جو اس کی قید کے دوران پیدا ہوا تھا اور اسے اس بات کا علم نہیں ہے کہ اس کی بیوی اور بچے اکتوبر 2023 کے حملے میں بچ گئے تھے. حماس کا کہنا ہے کہ اسے توقع ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات اگلے ہفتے شروع کیے جائیں گے تینوں اسرائیلی قیدیوں نے اسٹیج پر مختصر گفتگو کی جب کہ حماس کے نقاب پوش جنگجوﺅں نے انہیں گھیر رکھا تھا اور ان کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جا رہی تھی تینوں اسرائیلی شہریوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ دستاویزات اٹھا رکھی تھیں کیوں کہ کیمرے اور چھوٹے ڈرون اس منظر کی ویڈیو بنا رہے تھے.

آئی سی آر سی (ریڈکراس) کا ایک رکن اور حماس کے ایک رکن نے خان یونس میں قائم اسٹیج پر دستاویزات پر دستخط کیے اس سے قبل آئی سی آر سی کے رکن کو اس گاڑی میں جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ قیدیوں کو لے کر جا رہی تھی. اسرائیل میں لوگ قیدیوں کی رہائی کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ایک ریٹائرڈ اسرائیلی کرنل اوری درومی کا کہنا ہے کہ ہر اسرائیلی اپنی ٹی وی اسکرین سے چپکا ہوا ہے اس امید میں کہ قیدیوں کو وطن واپس آتے ہوئے دیکھا جائے انہوں نے تل ابیب سے الجزیرہ کو بتایا کہ اس کے ساتھ ہی لوگ موجودہ واقعے سے آگے دیکھ رہے ہیں اور یہاں خود سے پوچھ رہے ہیں کہ اگلے دن غزہ میں کیا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ اب جب ہم اس مرحلے کو دیکھتے ہیں تو ہم فلسطینیوں کے لیے مزید مایوسی، تباہی اور نا امیدی دیکھ رہے ہیں.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیلی قیدیوں کیا گیا تھا قیدیوں کو نیر اوز کے ساتھ رہے ہیں

پڑھیں:

قطر نے اسرائیل کو تنہا کر دیا، ایران نے تباہ کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو

تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کو یونان کی قدیم ریاست سپارٹا سے تشبیہ دے دی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی صورتحال سپر سپارٹا جیسی ہے، انہوں نے کہا کہ قطر اور دیگرممالک نے اسرائیل کوتنہا کر دیا، اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونا چاہیے، اسلحہ سازی کی صنعت کو آزادانہ اور خود مختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے ناکہ بندی کر کے اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش کی، بڑا چیلنج انتہا پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پراثرو رسوخ ہے، مغربی یورپ سے اسرائیل کو چیلنج درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور بہت سے ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، روایتی و سوشل میڈیا پر اثرو رسوخ پیدا کرنے کے آپریشنز پرسرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحہ میں حماس قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا حماس قیادت کہیں بھی ہو اسے نشانہ بنانے کا امکان مسترد نہیں کرسکتے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ دونوں ممالک کے تحفظ کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی فوج غزہ میں داخل،3 صحافیوں سمیت 62 فلسطینی شہید
  • نیتن یاہو سے مارکو روبیو کا تجدید عہد
  • غزہ میں اسرائیلی حملے، 33 فلسطینی شہید، اسرائیل نے انخلا کے لیے عارضی راستہ کھول دیا
  • قطر ہمارا قریبی اتحادی ہے‘اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرئے گا.صدرٹرمپ
  •  اسرائیل غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ 
  • قطر نے اسرائیل کو تنہا کر دیا، ایران نے تباہ کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو
  • ہم اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے جوابی اقدام کیلئے پُرعزم ہیں، امیر قطر
  • اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری تھم نہ سکی، مزید 16 فلسطینی شہید
  • اسرائیل کو اپنے کئے کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا؛ دوحہ اجلاس سے قبل قطری وزیراعظم کا بیان
  • مارکو روبیو کے اسرائیل پہنچتے ہی غزہ پر حملوں میں شدت آگئی