WE News:
2026-06-02@22:48:04 GMT

فواد چوہدری کا شعیب شاہین کو تھپڑ، ہاتھا پائی اور گالم گلوچ

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

فواد چوہدری کا شعیب شاہین کو تھپڑ، ہاتھا پائی اور گالم گلوچ

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان ہاتھا پائی اور گالم گلوچ ہوئی ہے۔ فواد چوہدری نے دفعتاً شعیب شاہین کو تھپڑ جڑ دیا، جس سے وہ زمین پر گر گئے۔ تاہم اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر موجود جیل عملے نے دونوں میں بیچ بچاؤ کرایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ بھی آئی ہے۔ دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیں۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو ٹاؤٹ اور غدار کہا جبکہ شعیب شاہین نے کہا کہ تم اپنے کام سے کام رکھو۔ جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔

مزید پڑھیں: ‏ترجمان پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی وکیل اظہر صدیق کو تھپڑ، سوشل میڈیا پر بھی لڑائی شروع

واقعے کی عینی شاہد پی ٹی آئی ورکر نادیہ خٹک نے بتایا کہ شعیب شاہین کو فواد چوہدری نے مارا اور وہ زمین پر گر گئے۔ جو بھی اختلافات ہوں وہ زبانی کلامی ہونے چاہئیں، مارنا نہیں چاہیے تھا شکر ہے شعیب شاہین کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی لیکن شعیب شاہین کے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے۔

فواد چوہدری کے شعیب شاہین پر حملے کی چشم دید گواہ سے آنکھوں دیکھا حال سنیے۔????????
pic.

twitter.com/GcVdbRL9Ty

— WAQAR SATTI ???????? (@waqarsatti) February 15, 2025


واضح رہے کہ فواد چوہدری پہلے بھی تھپڑ مارنے کی عادت کی باعث خبروں میں اِن رہ چکے ہیں۔ پہلے پہلے انہوں نے شادی کی تقریب میں ٹی وی اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔ جبکہ اس سے قبل بھی انہوں نے اینکر سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تھپڑ سمیع ابراہیم شعیب شاہین فواد چوہدری مبشر لقمان

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تھپڑ سمیع ابراہیم شعیب شاہین فواد چوہدری شعیب شاہین کو فواد چوہدری کو تھپڑ

پڑھیں:

حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے

حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے 370 حجاج کرام آج اسلام آباد پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال قریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب گئے۔

پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع۔ سعودی ائیرلائن کے ذریعے 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔@iamabidmalik @AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/zBqJGjKIEa

— Media Talk (@mediatalk922) June 1, 2026

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام نے حج 2026 کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد بھی پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد آئیرپورٹ حجاج کرام طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری

متعلقہ مضامین

  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے