اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 79 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں 8 کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کارروائیوں میں 79 لاکھ سے زائد مالیت کی 63.
ترجمان نے بتایا ہے کہ راولپنڈی میں 2 مختلف یونیورسٹیز کے قریب 2 ملزمان سے 200 گرام آئس اور 172 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں لاہور میں کارگو آفس میں تھائی لینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے 230 گرام ویڈ برآمد ہوئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے