پاک چین دوستی خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے، صدر آصف زرداری کی چینی میڈیا سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے چین کی عوام سے محبت ہے۔چین اور پاکستان کے گہرے تعلقات ہیں۔صدر شی چن پنگ بہترین شخصیت کے حامل ہیں۔
صدر پاکستان نے ان خیالات کا اظہار چین کے نیوز چینل سی سی ٹی وی 13کے پروگرام لیڈرز ٹاک میں گفتگو کرتے کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم بہترین ہمسایہ ملک ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ صدر شی چن پنگ نے ہمیشہ خوشحال مشترکہ مستقبل کی بات کی، ہمارا مقصد خطے کو ترقی و خوشحالی کی منازل تک لے جانا ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ چین اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے لیے خاص جذبات رکھتے ہیں۔ چین کی بے مثال ترقی دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے تجربات سے استفادہ کرکے اپنے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنا چاہتا ہے، چین اور پاکستان کی دوستی خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹی20 میچ میں شاندار فتح کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور اسٹار بیٹر بابر اعظم کے درمیان پی سی بی ڈیجیٹل پر ایک دلچسپ اور خوشگوار گفتگو ہوئی۔ دونوں کھلاڑیوں نے نہ صرف اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالی بلکہ میچ کے یادگار لمحات کو مزاحیہ انداز میں بیان کیا۔
سلمان علی آغا نے گفتگو کے آغاز میں بابر اعظم کی شاندار اننگز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘جب بابر رنز بناتے ہیں تو ٹیم کے ساتھ پورا پاکستان خوش ہوتا ہے، اور سب کو یقین ہوتا ہے کہ اب پاکستان جیت سکتا ہے۔’
یہ بھی پڑھیے: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا کونسا ریکارڈ توڑ ڈالا؟
سلمان نے مسکراتے ہوئے بابر سے پوچھا، ‘بیٹنگ کے دوران آپ نے مجھے اتنا بھگایا کیوں؟’ بابر نے قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا، ‘آپ ہی نے تو زیادہ ڈبل رنز لیے، آخر آپ کپتان ہیں۔’
گفتگو کے دوران بابر اعظم نے اپنی بیٹنگ حکمتِ عملی کے بارے میں بتایا کہ اسپنرز کے خلاف انہیں کچھ مشکلات پیش آئیں، تاہم انہوں نے سلمان کے ساتھ یہ طے کیا کہ جیسے ہی کوئی گیند رینج میں آئے گی، اس پر چانس لیا جائے گا۔ یہ سنتے ہی سلمان نے مسکراتے ہوئے پوچھا، ‘تو پھر آیا رینج میں؟’ جس پر دونوں کھلاڑی ہنس پڑے۔
یہ بھی پڑھیے: تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
بابر نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے شاٹس پر اعتماد رکھا، خود کو بیک کیا اور اللّٰہ کے فضل سے ٹیم کو کامیابی ملی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ٹریننگ اور فوکس پر محنت کر رہے ہیں اور ہمیشہ مثبت رہنے کی کوشش کرتے ہیں، اگرچہ بعض اوقات سب کچھ درست لگ رہا ہوتا ہے مگر حالات قابو میں نہیں ہوتے۔
اختتامی لمحات میں سلمان علی آغا نے بابر اعظم کے عزم اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘جب بابر فارم میں نہیں ہوتے تو تھوڑے پریشان نظر آتے ہیں، لیکن ان کی محنت، نظم و ضبط اور مستقل مزاجی انہیں ایک عظیم کھلاڑی بناتی ہے۔’
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں