UrduPoint:
2025-11-03@14:58:37 GMT

'یورپی مسلح افواج' کی تشکیل کا وقت آ گیا ہے، زیلنسکی

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

'یورپی مسلح افواج' کی تشکیل کا وقت آ گیا ہے، زیلنسکی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مزید کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ یورپ اور کییف کو شامل کیے بغیر نہیں کیا جانا چاہیے۔

ان کا یہ بیان امریکی اور روسی صدور کے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کے بعد سامنے آیا ہے۔

ہفتے کے روز جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران زیلنسکی نے کہا، ''یوکرین کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ یوکرین کے بغیر نہیں ہونا چاہیے، یورپ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ یورپ کے بغیر نہیں ہونا چاہیے۔

‘‘ انہوں نے اسرار کیا کہ یوکرین جنگ پر متوقع مذاکرات میں یورپ کی شمولیت بھی ہونی چاہیے۔

اس سے قبل وہ واشنگٹن پر روس کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ''مشترکہ پلان‘‘ کی تشکیل کے لیے زور بھی ڈال چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم جمعے کے روز نائب امریکی صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کے بعد انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ اب یوکرین جنگ کے معاملے پر کییف اور امریکہ کا کوئی مشترکہ موقف نہیں ہے۔

ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا، ''حقیقی معنوں میں سکیورٹی کی ضمانتوں، روس پر دباؤ اور روس کو کنٹرول میں رکھنے کے ایک نظام کے بغیر ہم سیز فائر پر آمادہ نہیں ہو سکتے۔‘‘

’ یورپ کی مسلح افواج ‘

میونخ میں بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس کے دوران زیلنسکی نے یورپی ممالک کی ایک مشترکہ فوج کی تشکیل پر بھی زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ روس سے پیدا ہونے والے خطرے اور برّ اعظم کی سکیورٹی کے حوالے سے کمزور پڑتے امریکی عزم کے تناظر میں یورپ کو اب اپنا مستقبل خود بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا، ''اب وقت آ گیا ہے کہ یورپی مسلح افواج کو تشکیل دیا جائے۔‘‘

زیلنسکی نے کہا کہ یہ فوج نیٹو کی جگہ تو نہیں لے گی لیکن دفاع کے شعبے میں یورپی کردار کو امریکہ کے کردار کے برابر لے آئے گی۔

انہوں نے گزشتہ روز میونخ سکیورٹی کانفرنس میں نائب امریکی صدر وینس کی تقریر کا حوالہ بھی دیا۔

وینس نے اپنے خطاب میں یورپی سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو زیادہ جمہوریت پسند ہونے اور انتہائی دائیں بازو کے سیاستدانوں کو قبول کرنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے غیر قانونی ہجرت پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔

اس بارے میں زیلنسکی کا کہنا تھا، ''کل یہاں میونخ میں نائب امریکی صدر نے واضح کر دیا کہ امریکہ اور یورپ کے مابین صدیوں پرانے تعلقات ختم ہو رہے ہیں۔ اب چیزیں مختلف ہوں گی اور یورپ کو اس مناسبت سے اپنے آپ کو ایڈجسٹ کرنا ہو گا۔‘‘

زیلنسکی کا مزید کہنا تھا، ''یورپ کو ایک (متحد) آواز کی ضرورت ہے نہ کہ درجنوں مختلف آوازوں کی۔

‘‘

انہوں نے کہا، ''یورپ میں کچھ (ممالک) شاید برسلز سے تنگ ہوں۔ لیکن یہ واضح ہونا چاہیے کہ اگر برسلز نہیں ہو گا تو (اس کی جگہ) ماسکو ہو گا۔‘‘

جے ڈی وینس کے بیان پر شولس کی تنقید

جے ڈی وینس کا بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب جرمنی میں الیکشن ہونے کو ہیں اور ان سے قبل رائے شماری کے جائزوں میں مہاجرین کی مخالف انتہائی دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی یا اے ایف ڈی دوسرے نمبر پر ہے۔

آج میونخ میں جرمن چانسلر اولاف شولس نے وینس کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جرمن انتخابات میں غیر ملکی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اے ایف ڈی کے سیاستدان جرمنی کی نازی تاریخ اور اس دور میں ہونے والے بھیانک جرائم کو معمولی بنا کر پیش کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ شولس کے اہم حریف قدامت پسند سی ایس یو ⁄ سی ڈی یو بلاک کے فریڈرش میرس نے بھی وینس کے بیان کی تردید کی اور کہا، ''ہم اپنے جمہوری اصولوں کی پاسداری کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی آزادی اظہار کے تحفظ پر یقین رکھتا ہے لیکن ''جعلی خبروں اور نفرت انگیز تقاریر‘‘ پر قانونی پابندیاں عائد ہیں۔

م ا, ش ر (اے ایف پی، ڈی پی اے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے زیلنسکی نے یوکرین جنگ انہوں نے میں یورپ کہنا تھا نہیں ہو تھا کہ نے کہا

پڑھیں:

فاسٹ فیشن کے ماحولیاتی اثرات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یورپی یونین کے قانون سازوں نے ایک ایسے قانون کو حتمی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد یورپ میں ہر سال کروڑوں ٹن خوراک کے ضیاع کو کم کرنا اور فاسٹ فیشن کے ماحولیاتی اثرات کو محدود کرنا ہے۔ یورپی یونین نے گھروں، خوردہ فروشوں اور ریستورانوں سے پیدا ہونے والے خوراک کے ضیاع میں 30 فیصد کمی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ یہ اہداف 2030 تک حاصل کیے جائیں گے۔ خوراک کی تیاری اور پروسیسنگ سے پیدا ہونے والے ضیاع میں بھی 2021-2023 کی سطح کے مقابلے میں 10 فیصد کمی کی جائے گی۔ یورپی کمیشن کے مطابق یورپی یونین ہر سال تقریباً 6 کروڑ ٹن خوراک ضائع کرتی ہے، جس سے تقریباً 155 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔ خوراک کا ضیاع ماحولیات پر بھی بڑا اثر ڈالتا ہے۔ یہ یورپی یونین کے خوراک کے نظام سے پیدا ہونے والی کل گرین ہاؤس گیسوں کا تقریباً 16 فیصد پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، خوراک کا ضیاع زمین اور پانی جیسے نایاب قدرتی وسائل کی ضروریات میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

ویب ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ہم ہر قسم کے جواب کے لیے تیار ہیں، ایرانی مسلح افواج کی دشمن کو وارننگ
  • پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان کی سیکیورٹی کی ضامن مسلح افواج، یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • گلے ملنے کی ویڈیو وائرل: امریکی نائب صدر اور ایریکا کرک کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں
  • امریکی نائب صدر وینس اور اریکا کرک کی گلے لگنے کی ویڈیو وائرل، شادی کی قیاس آرائیاں
  • فاسٹ فیشن کے ماحولیاتی اثرات
  • غزہ میں امن فوج یا اسرائیلی تحفظ
  • افغانستان کے ساتھ مؤثر مکینزم تشکیل دینے پر اتفاق ہوگیا ہے، وزیر مملکت طلال چوہدری
  • ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید
  • جرمن چانسلر  کی ترکی کو یورپی یونین کا حصہ بنانے کی خواہش