Express News:
2025-08-01@03:37:25 GMT

معاملے کی گہرائی، بات کی اصل تشریح ہے

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

دنیا کا ہر مسلمان اس حقیقت سے واقف ہے کہ مذہبِ اسلام میں صاف صفائی کے اہتمام کو نصف تکمیلِ ایمان کا درجہ حاصل ہے لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا بات محض انسان کی جسمانی اور اردگرد کی صفائی تک مقید ہے؟ میرے عقل و فہم کے مطابق معاملہ اتنا مختصر ہرگز نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ ربِ کائنات کا کوئی بھی فرمانِ مبارک سطحی نہیں ہوتا ہے۔

اُس ذاتِ عظمت کے ہر نعمت، انعام اور نوازش کے پسِ پشت گہرائی و افادیت پنہاں ہوتی ہے جو جستجو رکھنے والے اُس کے بندوں پر تھوڑی سی محنت کے بعد ظاہر ہو جاتی ہے، شرط فقط اتنی ہے کہ خلق کی اصل خواہش مقصد کھوجنا ہو، بے ادبی کرنا نہیں۔

 ارشادِ کریم، ’’ صفائی نصف ایمان ہے‘‘ اپنے اندر چار الفاظ کی الگ الگ وضاحت سموئے ہوئے ہے۔ لفظِ صفائی کے کئی معنی ہیں دراصل طہارت، پاکیزگی، نکھار، سادگی، صداقت اور بالکل خالی ہو جانا ’’صفائی‘‘ کے زمرے میں آتے ہیں۔ جیسے ہی صفائی کے معنی سے آگے بڑھیں یہ ایک لفظ پانچ مختلف اقسام میں تقسیم ہو جاتا ہے۔ 

’’جسمانی صفائی، روحانی صفائی، ذہنی صفائی، زبان کی صفائی اور ماحول کی صفائی۔‘‘ کسی انسان کے وجود میں ایمان کی موجودگی اُسے مسلمان بناتی ہے اور جب بات اُسی ایمان کے نصف مکمل ہونے کی آئے تب اہلِ ایمان کا کانٹے دار راستوں پر ننگے پاؤں سفر کرنا لازم و ملزوم ہو جاتا ہے۔

 بچپن میں اپنے اردگرد موجود مذہبی علم و فراست سے آشنا شخصیات سے یہ سنہری بات اکثر و بیشتر سنتے رہتے تھے کہ صفائی نصف ایمان ہے، عمر کے اُس حصے میں یہ جملہ قلب کو بے حد بھاتا اور طبیعت کو قرار بخشتا تھا کہ محض پاکی و صفائی کا خیال رکھنا کلی طور پر باایمان ہونے کی آدھی کامیابی مہیا کرتا ہے۔

اُس چھوٹی عمرکی بے عقلی اور نادانی نے کبھی اس عام سے جملے کے خاص معنی کو صحیح طور پر سمجھنے کا موقع ہی نہیں دیا لیکن جب مزاج کو سنجیدگی اور عقل کو بالیدگی نصیب ہوئی تب خالق کے تخلیق کردہ منظر کے پس منظر میں پنہاں رازوں کو جاننے کی شدید خواہش دل میں بیدار ہوئی۔

 انسان دنیا میں قدم رکھتے وقت فرشتے کی مانند ہوتا ہے، پاک روح کا مالک، اس جہانِ فانی کی آلودگی سے بے نیاز، اُس کے دل میں کسی قسم کا وسوسہ ہوتا ہے نہ وجود میں فتنہ گری کا خیال۔ انسان جیسے جیسے دنیا میں قدم جمانے اور اپنی زندگی کو پروان چڑھانے لگتا ہے وہ ماحول کے اثرات کا اثر لے کر گناہ کی مورت بن بیٹھتا ہے۔

ویسے اگر سوچا جائے کہ آخر کیا ہے یہ زندگی؟ بس پانی کا ایک بُلبلا اور اس بُلبلے کے پیچھے انسان اپنی ابدی زندگی کو برباد کرنے پر تُلا ہوا ہے، سونے پر سہاگا وہ اپنے دل میں یہ یقین لیے گھومتا ہے کہ آدھے ایمان کی تکمیل صفائی کے عوض ہوجائے گی، جب کہ ایسا گمان کرنا حماقت کے سوا کچھ نہیں ہے۔

 انسانی ذات میں صفائی درحقیقت جسمانی صفائی کے ذریعے داخل ہوتی ہے، انسان کا اپنے وجود کو صاف رکھنا خالق کا حکم اور نبی کریم کی سنت ہے۔ جسمانی صفائی کے بعد روحانی صفائی انسان کے لیے لازمی ہے کیونکہ اگر کسی فرد کی روح پر منفیت طاری ہو تو اُس کی روح سے وابستہ تمام معاملات میں بگاڑ پیدا ہونا لازم ہے۔

جسمانی اور روحانی طہارت کے اہتمام کے بعد ذہنی صفائی کی باری آتی ہے، انسان کا ذہن صرف اُسی صورت پاک تصور کیا جاتا ہے جب وہ ہر طرح کے پراگندہ خیالات سے عاری ہو اور وہاں دوسرے انسانوں کے لیے منفی سوچ اور گناہ کرنے کا کوئی خیال موجود نہ ہو۔

جس انسان کا جسم، روح اور ذہن اُجلا ہو تو اُس کی زبان میں شائستگی خود بخود آجاتی ہے لیکن اگر کسی انسان کی زبان ہی گندی ہو تو پھر کسی طرح کی صفائی بھی اُسے اخلاقی اعتبار سے ایک برا انسان بننے سے روک نہیں سکتی ہے۔ سب سے آخر میں آتی ہے ماحول کی صفائی جہاں سے تمام خرابیوں کی شروعات ہوتی ہے ساتھ وہیں سے اُن کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔

ماحول ہی مثبت اور منفی اثرات کو جنم دیتا ہے۔ ماحول پُر مسرت ہو تو انسانی جسم توانا اور روح شفاف رہتی ہے، ذہن مثبت خیالات کے نور سے جگمگاتا ہے اور زبان سے بھی پھول جھڑ رہے ہوتے ہیں اس کے برعکس اخلاقی طور پر حبس زدہ ماحول فقط برائیوں کو پروان چڑھانے کا سبب بنتا ہے۔

طہارت و پاکیزگی کے ذریعے نصف ایمان کا حصول حقوق العباد کے راستے سے گزر کر ہوتا ہے، لہٰذا خالق نے حقوق العباد کا احترام کرنے کے لیے اپنی خلق پر خاص زور دیا ہے۔ لوحِ قرآنی میں رب العالمین فرماتے ہیں ’’ لوگوں کے ساتھ اچھی گفتگو کرو۔‘‘

قرآن میں ایک اور مقام پر حقوق العباد کے متعلق ارشادِ خداوندی ہے ’’ اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو،کوئی قوم دوسری قوم سے مذاق نہ کرے، اس کو حقیر نہ جانے، ایسی گفتگو نہ کرے جس سے اس کی تذلیل ہو اور نہ عورتوں کے ساتھ اس قسم کی گفتگو کرو، کیا خبر تم جن کو حقیر سمجھتے ہو، اللہ کے نزدیک وہ اعلیٰ ہو۔‘‘

قرآن انسان کے لیے نسخہ حیات کا درجہ رکھتا ہے، خداوند کریم نے اس میں دنیا کے باسیوں کو حقوق العباد کا خیال رکھنے کی بے حد تلقین فرمائی ہے اور اس موضوع پر بیشمار احادیثِ مبارکہ بھی موجود ہیں۔ آنحضرت ﷺ نے اپنی اُمت کو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے حقوق العباد کا آسان راستہ چننے کی ہدایت فرمائی ہے۔

ہمارے پیارے نبی ﷺ کا ایک فرمان ہے، ’’ مسلمان وہ ہے، جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔‘‘ انسان کا اگر ظاہر صاف ہو، وہ طہارت و پاکیزگی کا اہتمام بھی کرتا ہو مگر اُس کی باطنی غلاظت سے دوسرے انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو ایسی صفائی ایمان کو فائدہ نہیں اُلٹا نقصان پہنچاتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حقوق العباد صفائی کے انسان کا کی صفائی ہوتا ہے کے لیے

پڑھیں:

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ڈپلومیٹک انکلیو کی شاہراہوں پر خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری کی ہدایت

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ڈپلومیٹک انکلیو کی شاہراہوں پر خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی ریسورس، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اینڈ ہاسنگ، ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میں ڈپلومیٹک انکلیو کی تعمیر و ترقی، بیوٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ شاپنگ اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے بارے میں تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔

اجلاس میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری، ہارٹیکلچر ورک، ماحول دوست شجرکاری، دیدہ زیب لینڈ اسکیپنگ، پارکنگ کے بہترین انتظامات، جدید اور خوبصورت لائیٹس لگانے، سیکورٹی کو مزید مضبوط اور فول پروف بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی و خارجی گیٹس کو مزید، خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کے ساتھ ساتھ داخلی و خارجی راستوں کے دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے علاوہ سیکورٹی نظام کو سیف سٹی سسٹم سے منسلک کرنے اور مانیٹرنگ میکنزم کو مزید مضبوط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ڈپلومیٹک انکلیو میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سائیکلنگ ٹریکس کے ساتھ سپورٹس کمپلیکس کیلئے جگہ مختص کرنے کے ساتھ ان کی تعمیر پر کام کرنے کی ہدایت دی۔ اسی طرح انہوں نے ڈپلومیٹک انکلیو میں جدید سہولیات سے مزین ایونٹ ہال کی تعمیر سمیت فوڈ کورٹس سمیت مختلف کیوسک کی تعمیر کے حوالے سے ورکنگ کرنے کی ہدایت دی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ڈپلومیٹک انکلیو کی شاہراہوں پر خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس کو اسلام آباد کا خوبصورت ترین حصہ بنایا جاسکے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ گریڈیشن دارالحکومت کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے اور معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ایک خوبصورت، منظم اور بین الاقوامی معیار کا شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایتھوپیا کے سفیر کی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات،شجرکاری مہم سمیت دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ایتھوپیا کے سفیر کی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات،شجرکاری مہم سمیت دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ذوالفقار بھٹو جونیئر کا بہن فاطمہ بھٹو کے ہمراہ سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان نومئی مقدمات میں انصاف کا خون ہو رہا ہے،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا چیف جسٹس پاکستان کو خط امریکا کے ساتھ تعلقات استوار کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف چینی بحران، پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ایف بی آر اور وزارت صنعت سے سخت سوالات، شوگر ملز مالکان کے نام طلب لاپتا افراد کی لسٹ میں شامل افراد دہشتگردی میں ملوث، شواہد سامنے آگئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ’’ماں‘‘ ایک منفرد کتاب
  • روبوٹس کو کھا کر طاقت بڑھانے والا نیا روبوٹ، کہیں اس کا اگلا شکار انسان تو نہیں؟
  • نوجوانوں کی امیدیں اور خواب پُرامن ماحول میں ہی پروان چڑھ سکتے ہیں، منوج سنہا
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ڈپلومیٹک انکلیو کی شاہراہوں پر خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری کی ہدایت
  • صفائی کرنے والے پر نوجوانوں کا تشدد، ’انہیں پکڑ کر پورے محلے کی صفائی کروائی جائے‘
  • چین بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد مضبوط کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
  • سدرہ قتل کیس: گرفتار رکشہ ڈرائیور کا4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش، وارنٹ گرفتاری منسوخ
  • راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کا قتل: مقتولہ کے دوسرے شوہر کے والد اور ماموں گرفتار
  • ’دعا ہے کہ میری شادی برقرار رہے مگر آپ کی حرکتیں ایسی نہیں‘، رجب بٹ کا اپنے سالے کو دھمکی آمیز پیغام