Jasarat News:
2025-11-03@08:25:40 GMT

جدہ کے صحافیوں کی نشست پذیرائی اوراظہار تشکر

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

جدہ کے صحافیوں کی نشست پذیرائی اوراظہار تشکر

گذشتہ جمعہ کو پاکستان جنرنلسٹ فورم ، پاکستان اوورسیز میڈیا فورم اور یونائٹیڈ جنرنلسٹ فورم کے دوستوں نے ایک ” نشست پزیرائی” اور اظہار تشکر کے لئے مقامی ریسٹورینٹ میں منعقد کی۔ جس میں سعودی عرب جدہ سے پاکستان جنرنلسٹ فورم (پی جے ایف) کے صحافیوں خالد چیمہ اور محمد عدیل کو اوورسیز پاکستانی گوبل فاؤنڈیشن کے کنونشن میں شرکت پر ان کی پذیرائی کی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف عشائیہ اور موقعوں پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی پاکستان میں رہائشگاہ پر جہاں انکی وزیراعظم ‘شہباز شریف ‘قائم مقام صدر گیلانی ‘وزیر سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے ملاقاتوں میں سعودی عرب میں پاکستانیوں اور پاکستانی میڈیا کے حوالے سے بات چیت کرنے پر تمام دوستوں اظہار تشکر کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کے پاک افغان مزاکرات  سے قبل ترکی میں ہوں گے،

 پاک، افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکی آمد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے اور غزہ امن منصوبے پر 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کیلیے پاکستان کی تیاری مکمل کرلی۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی جبکہ پاک افغان ڈائیلاگ سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔

خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز  ہیں  پاکستان کا فعال کردار سامنے آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر
  • آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں، کامران ٹیسوری
  • وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
  • یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
  • پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع
  • جسارت ڈیجیٹل میڈیا کی تقریب پذیرائی، نمایاں کارکردگی پر تقسیم اسناد اور نقد انعامات تفیض
  • پی ایف یو جے کے وفد کا ایس این جے ہیڈکوارٹر پیرس کا دورہ
  • پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
  • شاہ محمود قریشی علالت کے باعث ہسپتال منتقل، دوستوں کی ملاقات