دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے:شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیرِ اعظم نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، وزیرِ اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،لیویز اہلکار نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،وطن کے امن کی خاطر جان قربان کرنے والے علی نواز شہید کو سلام پیش کرتے ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
افواج پاکستان مودی سرکار کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، حسین شاہ
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بشمول گلگت بلتستان کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حسین شاہ نے کہا ہے کہ مودی سرکار اور بھارتی میڈیا جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے اپنا ذاتی مفاد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ایک بیان میں حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی جانب سے اپنی حکومت کے اندرونی مسائل معاشی دباو اور سیاسی خلفشاریوں اور چالاکیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان پر الزام تراشی کا پرانا وطیرہ پھر استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے لئے افواج پاکستان مودی سرکار کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان بشمول گلگت بلتستان کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔