آئی ایف جے نے پاکستان میں آزادی اظہار رائے کے حوالے سے حالیہ قانون سازی کو عالمی کنونشنز کی صریحا ً خلاف ورزی قرار دیدیا۔آئی ایف جے کی صدر ڈومینیک پارڈلے نے پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے ملاقات کی . صدر آئی ایف جے ڈومینیک پارڈلے نے کہا کہ پاکستان میں اظہارِ رائے کے حوالے سے پاکستان میں ہونیوالی قانون سازی پر گہری نظر ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس پاکستان میں آزادی اظہارِ رائے اور صحافیوں کے لیے تربیتی پروگرام کا خواہاں ہے، حکومت پاکستان عالمی کنونشنز اور آئین کے مطابق اظہارِ رائے کی آزادی فراہم کرنے کی پابند ہے۔اس موقع پر فرانسیسی سفیر نکولس گلے نے کہا کہ فرانس بھی آزادی اظہارِ رائے پر مکمل یقین رکھتا ہے .

یہ جمہوریت کا بنیادی ستون ہے. پاکستان میں موجود فرانسیسی سفارتخانہ صحافیوں کے تربیتی پروگرامز کو جلد تشکیل دے گا۔فرانسیسی سفیر نے فرانسیسی سفارتخانے آمد پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی صدر کا شکریہ ادا کیا .اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے شکیل احمد ، ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل ڈاکٹر فرقان راؤ بھی موجود تھے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان میں ا ا زادی اظہار ا ئی ایف جے

پڑھیں:

پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی پر بھارتی اہلکار کو حراست میں لے لیا

پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فورس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی اہلکار کو بدھ کے روز پنجاب کے سرحدی علاقے فیروز پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحدی علاقے میں موجود تھا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے اہلکار کو حراست میں لینے سے متعلق بھارتی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

بی ایس ایس اہلکار کو حراست میں لینے کے بعد دونوں ممالک کی فورسز میں فیلگ میٹنگ جاری ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ: بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی
  • بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کرے، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی پر بھارتی اہلکار کو حراست میں لے لیا
  • پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ 
  • قانون سازی اسمبلیوں کا اختیار، کمیٹیوں میں عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں، محمد احمد خان
  • علیمہ خان کاعدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر اظہار تشویش ، چیف جسٹس سے براہِ راست ملاقات کی خواہش
  • ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے ،وزیر قانون